حریم شاہ اصل میں کون ہیں؟

0
106
Who is Hareem Shah? Nazaria.pk

یہ حریم شاہ کون ہیں،کہاں سے آئی ہیں اور انکا مقصد کیا ہے؟

حریم شاہ پاکستان کی اہم ترین شخصیات اور کافی اہم جگہوں پر کیسے پہنچ جاتی ہیں؟

انکے شاندار زندگی اور انکی فرمائشیں کون پوری کرتا ہے؟

حریم شاہ غیر ملکی دوروں پر کیسے چلی جاتی ہیں؟

یہ وہ سوالات ہیں جو آج کل ہر پاکستانی کے ذہن میں گھوم رہے ہیں

ہم آپکو ایک برطانوی اخبار میں شیئر کی گئی رپورٹ میں بتائیں گے۔

بس چند پاکستانی سیاستدانوں،اینکرز یا مشہور شخصیات کیساتھ اور انکے حوالے سے بنائی گئی دھماکے دار ویڈیوز تھی جن کی وجہ سے حریم شاہ مشہور ہو گئی۔

شناختی کارڈ پر انکی پیدائش 28 دسمبر 1991 درج ہے،سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی تصاویر حریم شاہ کی جو وہ پچھلے سال دبئی پہنچی اور اس سے چند روز قبل ہی انہوں نے اپنا پاسپورٹ بنوایا تھااور اسکے بعد مختلف ممالک میں انکی بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی سامنے آئی۔

برطانوی اخبار میں بیان کیا گیا ہے کہ حریم شاہ پاکستان کے شہر مانسہرہ کے ایک سکول ٹیچر سے انکے بارے میں بات کی گئی تو حریم شاہ کے بارے میں کافی دلچسپ باتیں بتائی۔

سکول ٹیچر نےبیان کیا تھا کہ حریم شاہ نہ صرف اپنے گاؤں بلکہ آس پاس کے رہنے والے بھی اس بات سے کافی حیران تھے کہ حریم شاہ اتنی جلدی میڈیا میں مشہور کیسے ہو گئی۔

سکول ٹیچر کے بیان کے مطابق اس گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے دیکھا کہ ہمارے انتہائی چھوٹے اور پسماندہ گاؤں کی حریم شاہ رات ورات مشہور ہو گئی ہیں تو وہ لوگ یہ بات بتانے سے پریشان ہو رہے تھے کہ حریم شاہ کا تعلق انکے گاؤں سے ہے۔

حریم شاہ کے گھر والوں کو انکی شہرت یا بدنامی کی کچھ زیادہ پرواہ نہیں تھی،سکول ٹیچر نے یہ بھی بتایا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضہ ہے اور یہی نام انکا شناختی کارڈ پر بھی درج ہےاور انکے والد محکمہ جنگلات میں گارڈ کا کام سرانجام دیا کرتے تھے،جبکہ انکے چچا ایک سکول میں بطور نائب قاصد کام کرتے تھےاور انکی والدہ قریبی گاؤں میں استانی ہیں۔

سکول ٹیچر کا مزید کہنا تھا کہ حریم شاہ نے گاؤں کے سکول سے ہی اپنی پہلے کی تعلیم حاصل کی،انکی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی اس شادی سے انکی ایک بچی بھی ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حریم شاہ مشہور شخصیات کیساتھ ویڈیوز کیسے بنا لیتی ہیں۔

حریم شاہ اور صندل خٹک کی صوبائی وزیر اور مشہور اینکر مبشر لقمان کے زاتی جہاز کیساتھ کئی ویڈیوز اور پھر معافی وغیرہ کے قصے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔

اصل آگ تب بھڑکی جب وہ وزیر خارجہ کے دفتر اور وزیر خارجہ کی کرسی پر بیٹھے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہوئی،اس ویڈیوز کے بعد ہر طرف سے شور اٹھنے لگا کہ آخر یہ حریم شاہ کون ہیں؟

Who Allowed TikTok Star Hareem Shah to Make Video in Foreign Office

انہیں کس نے اتنے اہم دفتر اور انکو ویڈیو بنانے کی اجازت دیدی۔

ویڈیو کا یہ سلسلہ جاری تھا کہ حریم شاہ نے پاکستان ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید کیساتھ ایک ویڈیو کال کو شئیر کر کےافواہوں اور قیاس ارائیوں کا بازار گرم کر دیا۔

شیئر کی اس ویڈیو میں شیخ رشید کی کوئی نامناسب ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی دی جس پر شیخ رشید فوری طور پر فون کاٹ دیتے ہیں۔

اس ویڈیو کیوجہ سے پاکستان تحریک انصان کے رہنماؤں نے ہی اس ویڈیو پر شدید تنقید کی،جس پر حریم شاہ نے ایک ٹویٹ کیا کہ اگر حکومتی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر انکے خلاف کوئی غلط قسم کی پوسٹیں لگائی تو خان صاحب کی ویڈیو بھی جاری کر دی گی لیکن انہوں نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا لیکن بہت سے لوگوں نے اس ٹویٹ کا سکرین شارٹ لیا اور پھر وہ ٹویٹر پر ٹرینڈ بنا رہا۔

حریم شاہ اس سے قبل خود کو پاکستان تحریک انصاف کا سپورٹر کہتی رہی ہیں،ایک دفعہ حریم کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔

TikTok Girl Hareem Shah Threats To Share Videos Of PM Khan After ...

تاہم اب انکے موجودہ ٹویٹس سے بھی ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے بھی اپنی باتوں سے یوٹرن لے لیا ہو۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک حکمران جماعت کے حوالے سے ہی حریم شاہ اور صندل کی ویڈیو سامنے آئی ہیں۔

Hareem Shah, Sandal Khattak facing FIA investigation - Ibex Media ...

اسکے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ نون،پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے کسی بھی رہنما کیساتھ انکی ویڈیو سامنے نہیں آئی تھی۔

اس حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ان ویڈیوز میں پاکستان مسلم لیگ نون کے سپورٹرز کا ہاتھ ہوں۔

جیو نیوز کے مارننگ شو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کی سپورٹر ہیں اسی لئے وہ انہی کیساتھ ہی ویڈیوز بناتی ہیں ہم انکے دشمن نہیں ہیں کل بھی انکے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ہیں انکےساتھ ہیں۔

حب الوطنی کی مثال!حکیم سعید شہیدکے بارے میں ایسے حقائق جن سے آپ بے خبرہیں۔

کرنل شیر خان،بہادری ایسی کہ دشمن بھی تعریف کیے بغیر نا رہ سکا۔

سلمان خان کا کورونا وائرس کے خلاف ایک گانا ریلیز۔ویڈیو دیکھئے

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حریم شاہ کےپاس عمران خان کی بھی کوئی ویڈیو موجود ہے۔

حریم شاہ اور صندل خٹک کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے محبت کرتے ہیں اور انکے سپورٹر ہیں مگر تحریک انصاف مین غلط لوگوں کو ایکسپوز کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here