مونا لیزا:۔ دنیا کی مقبول ترین تصویر کا راز صدیوں بعد سائنس دانوں نے ظاہر کر دیا

0
61
Interesting facts about famous painting of Mona Lisa. Nazaria.pk

اگر مصوری یا پینٹنگز کی بات کیجائے تواس دنیا میں جتنی بھی مصوریاں ہیں ان میں سے سب سے زیادہ مقبولیت مونا لیزا کو ہی حاصل ہوئی ہے۔

یہ پینٹنگ سینکڑوں سال پڑانی ہے اور کئی لوگ اس مصوری کے بارے میں طرح طرح کی کہانیاں گھڑتے رہتے ہیں لیکن صدیوں بعد ہی مونا لیزا کی پینٹنگ کا راز آخر کار کھل ہی گیا ہے۔

Mona Lisa - Album on Imgur

یہ پینٹنگ 1516 کو ہی مکمل ہوئی تھی اور یہ بات صدیوں سے کوئی بھی نا جان سکا کہ اس خاتون کی مسکراہت کیوجہ آخر کار کیا ہے۔

لیکن ایک امریکی ریسرچ نے دعوی کیاکہ یہ درحقیقت تھائی رائڈ گلینڈ کا مرض اس چہرے کے تاثرات کا باعث ہےاور یہ تحقیق ایک امریکی ہسپتال میں کی گئی تھی اور اس میں گلے میں گلٹی ہو جاتی ہے اور اس بیماری میں ہاتھ سوج جاتے ہیں اور اس پینٹنگ میں ان تمام نشانیوں کو بھی اچھی طرح سے دیکھا جاسکتا ہے اس بیماری کو ہایپوتھائیرازم کہتے ہیں۔

Overview of the Thyroid Gland - Hormonal and Metabolic Disorders ...

عام طور پر یہ مرض دودھ اور گوشت کی دوری کی وجہ سے لاحق ہوتا ہےلیکن یہ مرض خواتین کے حمل کے آغاز میں بھی سامنے آسکتا ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو مسکراہٹ اس خاتون کی ہے وہ درحقیقیت میں اسکی اپنی نہیں ہےبلکہ کمزورمسلز کا نتیجہ تھی ۔

ریسرچرز کا کہنا تھا کہ مونا لیزا کا راز ایک میڈیکل چیک اپ کے طور پر جانا جاسکتا ہےاور اس تصویر نے کئی لوگوں کو اپنی حیرت میں ڈال دیا تھاانکا مزید کہنا تھا کہ یہ پینٹنگ کئی سالوں سے ماہرین،موسیکاروں اور آرٹسٹ کو اپنی طرف توجہ دلواتی ہےاور اس پینٹنگ میں جو جلد پر زردی دکھائی دیتی ہے وہ اصل میں تھائی رائیڈ کے اس مرض میں عام ہے۔

اسکے ساتھ ساتھ بھووں کی غیر موجودگی بھی اس بات کا یقین دلواتی ہے کہ کیونکہ اس مرض میں بال گرنے لگ جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here