انگوٹھی جو کہ 1940 میں گم ہوئی آخر کار آج مل ہی گئی۔

0
14
Ring founded 80 years old. Nazaria.pk

برلن:۔ ایک خاتون کی پبلک ٹوائلٹ میں انگوٹھی کھو گئی تھی جو کہ آج معجزاتی طور پر مل چکی ہے اور اس انگوٹھی کے ملنے پر اسکو اسکے اصل مالک تک پہنچا دی گئی ہے۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ جو انگوٹھی منگنی کی ہو یا شادی کی ہوں تو وہ بہت ہی ضروری سمجھی جاتی ہےاور اس انگوٹھی کو انسان پوری زندگی اپنے پاس سمبھال کرہی رکھتا ہے۔

یہ خبر جرمنی کی ہے جہاں پر آج سے 80 سال پہلے 1940 میں انگوٹھی گم ہو گئی تھی جسکو بہت ہی تلاش کیا گیا تھا لیکن وہ کسی کو بھی نہ ملی سب سے بہت کوشش کی ڈھونڈنے کی لیکن بد قسمتی سے وہ انگوٹھی نہیں مل سکی۔

ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت کے بارے میں اہم اعلان

پاکستان کا دورہ انگلینڈ کب تک متوقع ہے؟خبر آگئی

جس وقت یہ انگوٹھی گم ہوئی تھی تو اس وقت وہ بیت الخلا میں اپنے ہاتھ دھو رہی تھی تو اسی وقت وہ انگوٹھی گر گئی جو کہ کافی ڈھونڈنے پر بھی نہیں مل سکی۔

جس کی منگنی ہوئی تھی اسکا نام مارگریٹ ہے اب اسکی بیٹی کا کہنا ہے کہ میری امی نے اس انگوٹھی کو بہت ڈھونڈا تھا لیکن نہیں ملی اب 80 سال بعد یہ مجھے دوبارہ مل گئی ہے لیکن اب یہ انگوٹھی میری والدہ نہیں پہن سکتی کیونکہ میری والدہ اب اس دنیا میں ہی موجود نہیں ہے۔

انکی بیٹی کا کہنا ہے کہ مجھے کافی خوشی ہوئی ہے کہ مجھے میری والدی کی آخری نشانی مل چکی ہے ۔

بھارت میں کورونا وائرس کی اموات 2800 سے تک پہنچ گئی۔جانیئے تفصیلات

ماسک کے استعمال نہ کرنے پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ۔جانیئے تفصیلات

انکی بیٹی کا کہنا تھا کہ میری والدہ پوری زندگی کافی پریشان رہی تھی اس انگوٹھی کے بارے میں لیکن انکو اپنی زندگی کے آخر میں اس بات کا یقین بھی ہو گیا تھا کہ یہ انگوٹھی دوبارہ نہیں مل سکتی اور انکی موت 1996 میں ہی ہو گئی تھی۔

جرمنی کے خبر رساں ادارے کاکہنا ہے کہ یہ انگوٹھی انکو بیلیٹنز میں واقع ایک باغ میں قائم واٹر مل کے نیچے سے ملی تھی جسکو یہ انگوٹھی ملی ہے اسکو کئی اقسام کی دھاتیں جمع کرنے کا کافی زیادہ شوق ہوتا ہے۔

اس انگوٹھی کے گم ہونے کی تاریخ 30 مارچ 1940 تھی جب یہ انگوٹھی ملی تو شادی کے دفتر میں بھی لیجایا گیا جہاں سے پتہ چلا کہ یہ کس خاتون کی انگوٹھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here