پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ شاعر کون ہیں؟

0
43
Favorite Poet of Imran Khan. Nazaria.pk

پاکستان میں ارطغرل سیریز اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ اس کے بارے میں خود ترکی نے بھی نہیں سوچا ہوگا اور اسکی سب سے بڑی وجہ ہے دونوں قوموں کا مسلمان ہونااور دونوں قوموں دین اسلام پر یقین رکھتی ہیں۔

Covid-19 fund: nation, world repose trust in Imran Khan

غازی ارطغرل کو سب سے پہلے پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے لیکن اس ڈرامے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک اور ترکش ڈرامے کو اردو ڈبنگ میں کر کے پی ٹی وی پر لانچ کریں۔

اس دوسرے ڈرامے کا نام یونس ایمرے ہے،یہ بات سب جانتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی ترکش ڈراموں میں دلچسپی کافی زیادہ ہےاور انہوں نے ہی پاکستان میں ارطغرل ڈرامہ کو اردو میں ڈبڈ کروا کر پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کروایا ہے۔

Religion and media in Turkey: Reviving Sufism with Yunus Emre ...

کچھ دنوں پہلے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کی یہ خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں ایک اور ڈرامہ لانچ کریں جو کہ ترکش ہے اور اسکا نام یونس ایمرے ہے۔

یونس ایمرے ایک صوفی شاعر تھےبہت سے لوگ وزیراعظم عمران خان کی اس تجویز کو یہ سمجھ رہے کہ اس سے نوجوان نسل اسلامی معلومات سے روشناس ہو سکے،وہی کچھ لوگوں سے اس پر مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے جن میں پاکستان کے اداکار شان ہے۔

Film Actor Shan Calls Imran Khan A “True Warrior” - UrduPoint

ہدایت کار اور اداکار شان کے مطابق ہمیں عرب اور ترکش ڈراموں کے بجائے اپنی تاریخ ڈھونڈنی چاہیئے۔

لیکن اس وقت سوال یہ ہے کہ یونس ایمرے کون ہے جنکے بارے میں وہ قوم کو انکے بارے میں آگاہ کروانا چاہتے ہیں ۔

یونس ایمرے سال 1238 سے لیکر1320 تک مشہور صوفی شاعر تھےجو 13 ویں صدی عیسوی میں اناتولیہ میں جسکا زیادہ تر حصہ دور حاضر کا ترکی کہلاتا ہے ،رہائش پذیر رہے۔

How Strict is Islam in Turkey? Tips for Travelers

اس وقت زیادہ تر عربی اور فارسی زبان کا استعمال کیا جاتا تھا،اس وقت یہ خطہ تجارتی اور ثقافتی طور پر کافی مشہور ہوا کرتا تھا۔

یونس ایمرے کے دور میں فارسی اور عربی زبان کا استعمال کیا جاتا تھاجسکی وجہ سے عام ترک اس زبان کو سمجھنے سے قاثر تھے۔

یونس ایمرے پہلے ترک شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری ترکی میں کی جو کہ کافی مقبول ہوتی تھی اور اب بھی ہےاور اسی وجہ سے انکا پیغام عوام کے دلوں میں اترا،یہی وہ وجہ تھی کہ انکی مقبولیت اور پیروکاروں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

Yunus Emre: Turkish folk poet on path of divine love | Daily Sabah

یونس ایمرے نے وحدایت خدا بندی اور اسکے بندوں سے محبت کو اپنی تعلیمات کا محور بنایا تھا،انہوں نے اپنی شاعری کے زریعے اسلام کے 3 درجے بتائے تھے۔

پہلا:۔ ایمان،یعنی ایک خدا پر یقین۔

دوسرا:۔ اسلام،یعنی اسلامی اصولوں کی پابندی۔

تیسرا:۔ احسان،یعنی خدا کے بندوں سے حسن سلوک

یونس ایمرے کے مطابق مسلمان وہ ہے جو کہ پہلے 2 درجے عبور کرےاور تیسرے کی تلاش میں ہوں۔

آسان الفاظ میں یہ کہا جاتا ہے کہ انکی تعلیمات اسلام کی بنیادی اصولوں پر مبنی ہےجن میں خدا پر پختہ یقین اور اسلام کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔

شاید یہی وہ وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ملک کے نوجوانوں کو یہ ڈرامہ سیرئل دکھانا چاہتے ہیں،کیونکہ اتنی محنت سے بنایا گیا ڈرامہ صرف اردو ڈبنگ کا ہی محتاج ہےاور اسکی بہترین ڈبنگ کروا کر عوام کو ایک بہترین ڈرامہ دیا جاسکتا ہے۔

یونس ایمرے کو خالص ترک زبان کا بانی بھی مانا جاتا ہےاور وہ ترکی کے پہلے شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری میں صرف ترکی کی زبان کا انتخاب کیا تھا۔

اسی لئے جب 1923 میں مصطفی کمال نے ترک میں جدید سیکولر ترکی کی بنیاد رکھی تو انہوں یونس ایمرے کو بڑھاوا دینے کیلئے انہوں نے دانشوروں،شاعروں وغیرہ کے کام کو فروغ دیا۔

سال 2015 میں ترک چینل ٹی آر ٹی پر یونس ایمرے کی زندگی پر ڈرامہ سیرئل محبت کا سفر شروع کی گئی تھی جو کہ اب نیٹ فلیکس پر بھی دکھائی جاتی ہے۔

یہ ڈرامہ 2 سیزن پر مشتمل ہے جسکو اب وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ اسکو اردو میں ڈبڈ کروائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here