پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین اپڈیٹس اس رپورٹ میں

0
0
Corona in Pakistan . Nazaria.pk

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے کافی اموات ہو رہی ہیں پوری دنیا میں اور اس وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن نافذ ہیں۔

لیکن دنیا کے کچھ ممالک ایسے ممالک بھی ہیں جو کہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے کورونا وائرس کو قابو میں کر لیا ہےاور ان میں سے نیوزی لینڈ ہے اور اسکے علاوہ چائنہ نے بھی اس وائرس پر قابو پا لیا ہے اور کیسز پر کنٹرول کیا ہوا ہے۔

اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 ہے اور اس وقت پاکستان کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں 12 وے نمبر پر موجود ہے اور پہلے نمبر ابھی بھی امریکا براجمان ہے۔

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 709 ہے جو کہ کافی اچھی تعداد ہے باقی ممالک کی نسبت۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے شکست کھا جانے والوں کی تعداد اب تک 4 ہزار 762 ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 افراد اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان اس وقت کورونا وائرس سے مرنے والوں کی حساب سے 21 وے نمبر پر موجود ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here