رابی پیر زادہ نے اپنے نئے کاروبار کا آغاز کر دیا۔

0
12
Rabi Pirzada start new Work. Nazaria.pk

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سابقہ اداکارہ نے اب اپنا نیا کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اب بتایا ہے کہ وہ اب نعت خوانی اور خط و کتابت کے بعد اب حجاب یا برقعے کی نئی قسم کی براڈ کو لانچ کرنے جارہی ہیں۔

انہوں نے ٹی وی انٹریو سے بیان کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ کچھ دن پہلے میرے گھر پر کچھ خواتین امداد کیلئے آئی تو میں نے انکی امداد کی تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپکا تو کوئی کاروبار یا کام ہی نہیں تو پھر بھی آپ کیسے امداد کرتی ہیں ہماری۔

تنزانیہ کےصدر نے کورونا وائرس کو فراڈ قرار دیدیا

خلیل الرحمان قمر اب کونسا ڈرامہ لکھنے جارہے ہیں اور اسکی کاسٹ کیا ہوگی؟جانیئے تفصیلات

جس پر انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے انہیں جواب کوئی نہ دیا اور خاموش رہی جس پر انہوں نے بتایا کہ باجی می ں سلائی کے ہنر سے بخوبی واقف ہوں اور کپڑے سلائی کرکے یا گھروں میں صفائی کرکے اپنا گھر چلاتی ہوں جس پر میری آنکھوں سے آنسو آ گئے۔

اس جواب پر رابی پیرزادہ کہا ہےکہ میرے دماغ میں ایک آئیڈیا آیا ہے کہ کیوں نہ میں سلائی کا کام کرنا شروع کروں کیونکہ اس سے باقی لوگوں کو امداد بھی ہوگی اور میں انکو کام پر رکھ کر اپنا کاروبار کروں جس پر کافی فائدہ بھی ہوسکتا ہے اور کسی نہ کسی کی امداد بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ رابی پیرزادہ پہلے شوبز سٹار تھی اور انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن اپنی ذاتی وجوہات پر انہوں نے شوبز کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here