براعظم افریکہ کے بارے میں ایسی معلومات جس سے آپ آج تک بےخبر ہیں۔

0
51
Interesting facts about African countries. Nazaria.pk

افریقا کا نام جب  بھی لیا جاتا ہے تو سب سے پہلے ہمارے ذہن میں اسکے جنگلات اور افریقا کے جانور ہی آتے ہیں،لیکن آج ہم آپکو براعظم افریقا کے بارے میں کچھ باتوں سے آگاہ کریں گے،جو آج سے پہلے شاید آپکو معلوم نہ ہو۔

لفظ افریقا کے روٹس لاطینی زبان کے لفظ اپریکے اور اپریکا سے ملتی ہیں،اور اسکا مطلب ہے ٹھنڈک کے بغیر ۔

سائنسدانوں کے مطابق انسانوں کے وجود کی سب سے پہلی نشانی افریکا کے شہر ایتھوپیا میں پائی گی،اور اس بات کا مطلب ہے کہ یہ جگہ رہائش کے اعتبار سے سب سے قدیم جگہ ہے۔

سال 1525 سے 1866 تک کے عرصے میں انسانیت کا ڈنکہ پیٹنے والے امریکن  افریکا سے 12 ملین افریقن لوگوں کو اغوا کر کے امریکہ لائے،جنہیں امریکہ میں غلام بنایا گیا اور انکے ساتھ انسانیت سوز رویہ کیا گیا۔

براعظم افریکا میں دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے مشہور دریا بہتا ہےجسے دریاےنیل کہتے ہیں اور اس دریا کی لمبائی 6 ہزار 649 کلو میٹرز ہےجو کہ افریکا کے 11 ممالک کی حدود کے درمیان بہتا ہے اسکے علاوہ افریکا میں دنیا کا سب سے بڑا صحرا بھی موجود ہے جسے سہارا کہتے ہیں۔

بات یہی پر ختم نہیں ہوتی دنیا کا سب سے بڑا صحرا اور دنیا کا سب سے بڑا دریا رکھنے کیساتھ ساتھ افریکا دنیا کی سب سے اونچی آبشار بھی رکھتاہے جسے ”وکٹوریا فالز” کہتے ہیں اور اسے دنیا کے سب سے بڑے 7 عجوبوں میں شامل کیا جاتا ہے،اسکے علاوہ وکٹوریا جھیل افریکا کی سب سے بڑی جھیل ہے،اسکے ساتھ ساتھ یہ دنیا کی دوسری بڑی جھیل ہے اور اسکو فریش واٹر جھیل بھی کہا جاتا ہے۔

Google Map of Victoria Falls, Zambia and Zimbabwe - Nations Online ...

براعظم افریکا میں دنیا کی کل آبادی ک14 اعشاریہ 72 فیصد حصہ آباد ہےاور یہ دنیا کا سب سے غریب ترین اور ترقی پذیر براعظم ہےجہاں چائلڈ لیبر سب سے زیادہ ہے،افریکا دنیا کا سب سے گرم ترین براعظم ہے جہاں 3 کڑور لوگ پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

براعظم افریکا کی بات ہو اور یہاں کی جانوروں کی بات ہو یہ بات ممکن نہیں ۔

تنزانیہ کی سر زمین میں تقریبا ساڑھے 7 لاکھ زیبرے اور 12 لاکھ وایلڈ بیز پائے جاتے ہیں،اسکے ساتھ ساتھ دنیا کی پوری آبادی کا تقریبا 85 فیصد ہاتھی افریکا میں رہتے ہیں،ایک اندازے کے مطابق افریکا میں تقریبا 96 ہاتھیوں کو مارا جاتا ہے۔

Central Africa elephants killed for meat - World news - World ...

آپ یہ بات جان کی بھی حیران ہو جائے گے کہ دنیا کی آبادی کا 99 فیصدشیروں کا حصہ افریکا میں آباد ہے لیکن یہ بات بھی آپکے علم میں لانا ضروری ہے کہ افریکا میں ٹائیگرز بالکل موجود نہیں۔

اسکے علاوہ زرافوں کی تعداد دن با دن کم ہونہ بھی سائنسدانوں کی پریشانی کی بڑی وجہ ہے،ایک اندازے کے مطابق افریکا کے تقریبا 7 ممالک زرافے مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔

افریکا میں باقی پرندوں کی نسبت 250 اقسام پائی جاتی ہے جو دنیا کے کسی ملک میں نہیں پائے جاتے۔

African birds learning with picture | BD Kids - YouTube

یہ بات بھی بیان کرنا بہت ضروری ہے کہ افریکا میں فرنچ اتنی زیادہ بولی جاتی ہے کہ فرانس میں بھی نہیں بولی جاتی۔

کینیا کا ایک قبیلہ جسکا نام ”کلینجنز ”ہے ،اس قبیلے کے لوگ دنیا میں سب سے تیز دوڑنے کی صلاحیت رکھتتے ہیں اور یہ قبیلہ اپنی اسی صلاحیت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے،ویسے تو افریکا میں بہت سے عجیب و غریب قبیلے دریافت کیے جا چکے ہیں لیکن مرسی اور سرما نامی قبیلے ان تمام قبیلوں میں سب سے زیادہ مشہور ہیں۔

Kenya's Elite Runners: a study on the diet of African Champions ...

یہ بھی پڑھیئے

ڈیم کیا ہوتے ہیں؟اور کسی ملک و قوم کی ترقی کیلئے کیوں ضروری ہوتے ہیں؟

بدھا کون تھا ؟اسکی تعلیمات کی تھی؟جانیئے اسکی تاریخ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here