فردوش عاشق اعوان کا پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں حیران کن اعلان

0
39
Firdos ashiq awan fired his post. Nazaria.pk

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ فردوش عاشق اعوان کو حکومتی عہدے سے ہٹایا گیا تھا تو اس دن کے بعد سے خبریں آرہی ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ کریں گی یا مخالفین کی صف میں جائے گی یا نہیں۔

لیکن اب انکا بیان سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی میں وہ شخص موجود ہیں جو مجھے کام کرنا نہیں دیکھ سکے اور پارٹی میں میرا استحصال کرتے رہتے ہیں لیکن میں ان کالی بھیڑوں کو جلد ہی عوام کے سامنے لاؤں گی۔

بو علی سینا کی ذہانت کا واقع جسے جان کر آپ حیران ہو جائے گے

انگوٹھی جو کہ 1940 میں گم ہوئی آخر کار آج مل ہی گئی۔

فردوش عاشق اعوان اس وقت سیالکوٹ میں موجود ہیں کیونکہ وہی انکا حلقہ ہے اور وہاں انہوں نے بیان کیا ہے کہ میرے اوپر کئی طرح کےغلط الزامات لگائے ہیں جنہیں میں جلد ہی بے نقاب کروں گی۔

انکا مزید کہناتھا کہ میں نے جو کام کیا وہ بہت ہی اچھا کیا کوئی غلط کام نہیں کیالیکن پارٹی کے اندر میرے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے بنائے گئےلیکن میں نے ان سب کا مقابلہ کیاہے اور میں کورونا وائرس کی موجود صورتحال کیوجہ سے چپ ہوں اس وقت۔

فردوش عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ میرے پاس اپنے بے گناہی کے کافی ثبوت موجود ہیں جو کہ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

اسکے ساتھ ساتھ جس جس نے بھی میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا میں انکو نہیں چھوڑنے والی میں انکو قانون کے مطابق نوٹس بھیجوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here