حضرت محمد ﷺ کی پسندید ڈش۔جن سے ہر کوئی ناواقف ہے،جانیئے

0
10
Favorite Dish Of Hazarat Muhammad ﷺ۔ . Nazaria.pk

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کا پسندیدہ کھانا کونسا تھااور کیا کیا حدیث مبارک سامنے آتی ہیں۔

حضرت ابن عباس ؒفرماتے ہیں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کا پسندیدہ کھانا ثرید تھا۔

اسی طرح صحیح بخاری میں آیا ہے کہ حضرت عائشہ ؒ کی فضیلت تمام عورتوں پر ایسے ہے جیسےثرید کی فضیلت تمام کھانوں پر۔

یہ کھانا جلد ہضم ہونے کیوجہ سے ایک بہترین غذا سمجھی جاتی ہےلیکن آپ میں سے کسی کو بھی یہ نہیں معلوم کہ یہ کھانا کیسے بنایا جاتا ہے۔

آج ہم آپکو بتائے گے کہ یہ کھانا کیسے بنایا جاتا ہے تاکہ آپ بھی اس کھانے سے لطف اندوز ہوسکےجو افادیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔

طریقہ کار

چھ سو گرام بون لیس جو کہ بھیڑیے یا گائے وغیرہ کا کاٹ کر چھوٹی چھوٹی بوٹیوں میں بنا لیں۔

لوکی کا آدھا حصہ جسکو ٹکروں میں کاٹ لیں۔

دو کھانے کے چمچ زیون کا تیل۔

ایک بڑے سائز کی پیاز جس کو اچھے طرح سے کاٹ لیں۔

لہسن کی 3 سے 4 پوتھیاں اوراسکو اچھی طرح سے کاٹ لیں۔

ادرک کا آدھا انچ کا ٹکرااور اسکو اچھی طرح سے کاٹ لیں۔

ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کاپیسٹ۔

 ایک بڑے سائز کا ٹماٹر اور اسکو بھی اچھی طرح سے کاٹ لیں۔

نمک اور کالی مرچ حسب زائقہ

ایک چوتھائی چائے کا چمچ سرخ مرچ

ایک چوتھائی چائے کاچمچ گرم مصالحہ

ایک چوتھائی چائے چمچ کادھنیا پاؤڈر۔

ایک چوتھائی چائے کاچمچ زیرہ پاؤڈر۔

ایک چائے کا چمچ دہی۔

ایک لٹر ابلا ہوا پانی۔

پکانے کا طریقہ

زیتون کے پکانے کے برتن میں ڈال کر رکھ کر چولہے میں ڈال دیں پھر اس میں پیاز ،لہسن اور ادرک ڈالیں اور انکو ہلاتے رہے اس وقت جب تک یہ گولڈن رنگ کے نہ ہوجائے۔

اسکے بعد مصالحے میں ڈال کر اسکے مکسچر کو ایک منٹ تک پکائے۔

اس پر ٹماٹر کا پیسٹ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال دیں اسکے ساتھ ساتھ حسب ضرورت پانی ڈالتے رہےان تمام چیزوں کو اس وقت تک پکائے جب تک ٹماٹر پیسٹ کی شکل نہ بنا دیں اور تیل مکسچر سے الگ نہ ہوجائے۔

اسکے بعد گوشت کا اضافہ کریں اور چولہے کی آنچ بڑھا دیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ مکسچر کو اچھی طرح سے ہلائے۔

اسکے بعد ابلے ہوا پانی اس میں ڈال دیں اور اسکو ابلنے کیلئے رکھ دیں جب یہ ابل جائے تو آنچ ہلکی کر لیں اور برتن کو ڈھانپ دیں۔

جب گوشت گل جائےتو دہی اور لوکی ڈال کر مزید اسکو پکائےاور اسکو 15 منٹ تک پکائے۔

جب سالن پک جائے تو دھنیا پودینا سے اسکو سجائےاور چپاتی یا روٹی توے پر تیار کرکے ٹکرے کرے اور پلیٹ میں رکھ دے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here