کھانے کے بعد میٹھے کی طلب کیوں ہوتی ہے؟

0
43
Why we eat suger after eating bread. Nazaria.pk

آپ نے اکثراس بات کو سوچا ہوگا کہ ہمیں کھانے کے بعد میٹھے کی ہی طلب کیوں ہوتی ہےاگر آپکو نہیں پتہ تو ہم آپکو بتائے گے کہ کھانے کے بعد میٹھے کی طلب کیوں ہوتی ہے۔

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے اس پر تحقیق کی ہے اور کچھ وجوہات پتہ لگائی ہیں کہ کھانے کے بعد میٹھے کی طلب کیوں ہوتی ہیں؟

اسکی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس میں لوگوں کو میٹھا کھانے کی اکثر عادت ہوتی ہے۔

انسانوں کو شروعات سے ہی میٹحی چیزیں دینے کا رواج پایا جاتا ہے۔

بچوں کو جو آپ انکی چھوٹی عمر میں غذائیں دیتے ہیں وہ بڑے ہو کر بھی وہی غذائیں استعمال کرتے ہیں۔

اکثر ماں باپ اپنے بچوں کو چاکلیٹ،بسکٹ یا کوئی میٹھی چیز انعام کے طور پر فراہم کرتے ہیں جو انکے اندر جریں پکڑ لیتی ہیں اور انکے اندر خوشی کے اظہار کا زریعہ بنتی ہیں۔

جس شخص کو میٹھا کھانے کی طلب ہوتی ہے تو وہ عام طور پر کھانے کے بعد میٹھے میں کوئی نہ کوئی چیز لازمی کھائے گا۔

اگر آپ میٹھا کھانے کے عادی ہیں تو یہ آپکا نفسیاتی مسئلہ بھی ہے۔

کیونکہ اگر کسی شخص کو نشہ آور چیز نہ ملے تو اسکے ذہن کو سکون فراہم نہیں ہوتا۔

بالکل ایسے ہی جب کسی میٹھے کے عادی شخص کو جب میٹھا نہ ملے تو اسکو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اسکو سکون نہیں ملیگا۔

اسکے ساتھ ساتھ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میٹھے کی جو عادت ہے وہ کسی نشے سے بھی زیادہ طاقتور ہوسکتی ہے۔

دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں کھانے اکثر چٹ پٹے ہوتے ہیں تو اسی لیے انکو میٹھے کی طلب کافی حد تک زیادہ ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ فاسٹ فوڈ کیساتھ کولڈ ڈرنک کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے۔

اسکی ایک اور وجہ یہ ہے کہ پانی کی کمی بھی انسان میں میٹھا کھانے کی طلب کو بڑھا دیتا ہے۔

اگر آپکا دل بار بار میٹھا کھانے کا کرتا ہے تو آپکو چاہیئے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پیجئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here