مضر صحت کھانے نے 170 لوگوں کو ہسپتال پہنچایا

0
17
A half village of people admit in hospital

یہ افسوسناک خبر لاڑکانہ کے ایک گاؤں بگھیوکی ہے جہاں پر غلط کھانا کھانے کی وجہ سے آدھا گاؤں ہسپتال پہنچ گیا۔

جس شخص نے اپنے گاؤں والوں کیساتھ مل کر کھانا پکایا اس کے بیان کے مطابق رات کو ہم نے کھانا پکایا اور یہ کھانا گاؤں والوں کیساتھ ملکر کھایا جس کی وجہ سے صبح کو اچانک سب کی طبیعت خراب ہو گئی۔

ہسپتال حکام کے مطابق دلہن سمیت 170 افراد کو صبح ہسپتال لایا گیا جس پر فوری طوری پر علاج شروع کیا گیا لیکن اب تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،ڈاکٹرز کے بیان کے مطابق غیر تسلی بخش کھانا کھانے سے 55 بچوں کو ڈرپ لگائی گئی مزید 35 افراد کو ابتدائی حفاظتی تدابیر دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے۔

کیا واقع دیوار چین چاند سے نظر آتی ہے؟

کروناوائرس کے سبب اگر پاک چائنہ سپلائ لائن ٹوٹ گئ تو کتنے لوگ بے روزگار ہوسکتے ہیں؟

ولیمے کی تقریب کیلئے پورے گاؤں کو دعوت دی گئی،اسکے ساتھ ساتھ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کھانے کا معائنہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

پيپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑونے پولیس کو کہا کہ جس نےت کھانا پکایا اسکی تحقیقات کرائی جائے اور جو جو اس کام ملوث ہے اسکو کیفر کردارتک پہنچایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here