پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟دلچسپ تاریخ

0
71
History of cricket and world cup when it start.

پاکستان اور بھارت میں جب کوئی بچہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر کھیلنے کے قابل ہوتا ہے تو سب سے پہلے گیند اور بلا پکڑنا سیکھتا ہے،اگر یوں کہا جائے کہ ان دونوں ممالک میں کرکٹ میں مذہب کے بعد سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے تو ایسا کہنا ہر گزغلط نہ ہوگا۔

آج ہم آپکو کرکٹ ورلڈ کپ کی مختصر سی تاریخ بتائیں گےجو یقیننا آپ لوگوں کے علم میں نہیں ہوگی۔

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ جاری کہ ہے جو کچھ یوں ہےیہ واقع جنوری سال 1971 کا ہے جب انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایک سیریز جاری تھی ،اس سیریز کے پہلے 2 ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو چکے تھےاور یہ کہا جا رہا تھا کہ یہ کیسی گیم ہےجو اتنی طویل ہونے کے باوجود بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی اور برابر ہو جاتی ہےخطرہ تھا کہ  اگر تیسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ بھی ایسا رہا تو کرکٹ کے کھیل پر ایک سوالیہ نشان بن جائے گااور پھر تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھی بارش شروع ہو گئی اور میچ ختم ہو گیا۔

خدشہ تھا کہ ٹیسٹ میچز کی منسوخی کی وجہ سے دونوں ملکوں کو تقریبا 80 ہزار پاؤنڈز نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھاجسکے پیش نظر میچ کے جسکے پیش نظر میچ کے 5وے دن ایک 40 اوور کا میچ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیاآسٹریلیا نے یہ میچ 5 وکٹوں سے با آسانی  جیت لیا۔

انگلینڈ کے جان ایڈرچ کو میچ میں سب سے زیادہ 82 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیایہ ایک روزہ میچ کی پہلی نصف سنچری صابت ہوئی اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ اسے 40 ہزار سے زائد شائقین دیکھنے آئےجو منتظمین کیلئے خوشگوار حیرت کا باعث بنا۔

اس تاریخی ٹیسٹ میچ کے بعد ایک روزہ میچ کو جسے ہم ون ڈے میچ کہتے ہیں اس کو خوب شہرت ملی،آسٹریلیا میں ہونیوالے  میچ کے 4 سال بعد تک عالمی سطح پر صرف ون ڈے میچز کھیلے گئے ان میچز میں کھلاڑی سفید رنگ کا لباس ہی پہنتے تھےاور یہ ٹیسٹ میچوں میں استعمال ہونیوالی سرخ گیند سے ہی کھیلے جاتے تھےیہ تو وہ تاریخ تھی جہاں سے ایک روزہ یعنی ون ڈے انٹرنیشل کرکٹ کا آغاز ہوا ۔

اب بات کرتے ہیں کرکٹ کے پہلے ورلڈ کپ کی ،پہلا ورلڈ کپ 1975 میں انگلینڈ میں کھیلا گیا اس ورلڈ کپ میں ہر اننگ میں 60 اوور تھے اور اس ورلڈ کپ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی ،ان 8 ٹیموں میں سے 6 تو وہ ٹیمیں تھی جنہیں ٹیسٹ میچ سٹیٹس مل چکا تھا جن میں انگلینڈ ،نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا،انڈیا،ویسٹ انڈیز اور پاکستان شامل تھےجب کہ بقیہ 2 ٹیموں میں سری لنکا اور ساؤتھ افریکا شامل تھی۔

یہ 8 ٹیمیں 4،4  ٹیموں کے 2 گروپس میں تقسیم کی گئی تاریخ کے پہلے ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو 202 رنز سے شکست دی یہ ایک انوکھا میچ تھا جسے مورخین کیطرف سے شدید تنقید کا سامنا بنایا جاتا رہاجسکی وجہ سنیل گھواسکر جو ایک بلے باز تھے اسکی انتہائی سست رفتار تھی۔

انگلینڈ کے 334 رنز کے پہار جیسے ہدف میں انڈیا نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 132 رنز بنائےگھواسکر نے 176 گیندوں میں صرف 36 رنز بنائےجو کہ آج تک ایک معمہ ہے ورلڈ کپ کے پہلے میچ کے بعد دلچسپ  میچز شروع ہو گئے ،ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل ایک یادگار ثابت ہوا اس میچ میں 291 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کو ایک اچھا آغاز ملا لیکن پھر ویون رچرڈ کے 3 آوٹ کرنے کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز یہ معرقہ جیت گیا۔

آنیوالے سالوں میں ورلڈکپ میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئی اور 1987 کے ورلڈ کپ میں مختلف جدتیں دیکھنےکوملی،سب سے اہم بات 1987 کے ورلڈ کپ میں یہ تھی کہ یہ پہلی بار انگلینڈ سے باہر منعقد کیا جا رہا تھا اور اس ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان اور بھارت نے مشترکہ طورپرکی۔

ماضی کے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں اس ورلڈ کپ میں ایک اننگز میں اوور کی تعداد 60 کی بجائے 50 اوورز تک رکھی گئی،5 سال بعد 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جانیوالا ورلڈ کپ کرکٹ دنیا میں انقلابی حثیت رکھتا ہے،اس عالمی مقابلے  میں سفید رنگ کی بال کا استعمال،رنگین یونیفارم ،فیلڈنگ سے متعلق پابندیاں اور مصنوعی روشنی میں کھیلنا متعارف کروایا گیا۔

اسکے بعد کرکٹ میں مزید تبدیلیاں لائی گئی جن میں ٹی 20 فارمیٹ شامل ہے،سال 2011 کا ورلڈ کپ برصغیر میں کھیلا گیا جہاں میزبان انڈیا نے عالمی کپ دوسری بار جیتا،سال 2015 میں ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا گیاجہاں اس بار بھی فتح کا تاج میزبان آسٹریلیا کے سر سجا۔

سال 2019کے ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ  2 بار پہلے بھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکا تھا،جہاں انگلینڈ کےعلاوہ نیوزی لینڈ وہ واحد ملک تھاجس نے آج تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیتا،کرکٹ ورلڈ کپ کی دور میں آسٹریلیا سب سے آگے ہےجس نے 5 دفعہ ورلڈکپ ٹرافی حاصل کی،ویسٹ انڈیز کے حصے میں یہ اعزاز 2 بار آیاجبکہ پاکستان ،سری لنکا اور انگلینڈ کے حصے میں یہ اعزاز ایک ایک بار آیا۔

یہ بھی پڑھیئے۔

کیا واقع دیوار چین چاند سے نظر آتی ہے؟

کروناوائرس کے سبب اگر پاک چائنہ سپلائ لائن ٹوٹ گئ تو کتنے لوگ بے روزگار ہوسکتے ہیں؟

کرونا وائرس فیس بک پر بھی اثر انداز ہو گیا ۔ کیا کرنا پڑا؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here