وینٹی لیٹر کیا ہوتا ہے اور پاکستان کے پاس اس وقت کرنے وینٹی لیٹرز موجود ہیں؟

0
17
What is Ventilators? Nazaria.pk

وینٹی لیٹر کیاہوتا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے۔

یہ کورونا وائرس کے مریضو ں کیلئے کیوں اتنا اہم ہے؟

پاکستان کے پاس اس وقت کتنے وینٹی لیٹر موجود ہیں اور کتنوں کی ضرورت ہے؟

جب مریض کے پھیپڑے کام کرنے کے قابل نہ رہے تب وینٹی لیٹر انسانی جسم کے نظام تنفس یعنی سانس لینے کے عمل کو سنبھال لیتاہے۔

وینٹی لیٹرمریض کو انفیکشن سے لڑنے کیلئے مزید ٹائم فراہم کرتا ہے،عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کو ہسپتال لیجانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی،لیکن اس وائرس سے متاثرہ ہر چھٹا شخص شیدید متاثرہ ہوجاتا ہےاور اسکو سانس لینے میں شدید دشواری ہوجاتی ہے اور اسکو یہ خطرناک وائرس مریض کے پھیپڑوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے تو انسانی جسم خطرے سے آگاہ ہو جاتاہے اور انسانی کی جسم کی خون کی رگوں کو کھلا کر دیتا ہےتاکہ مدافعاتی سیلز اس میں داخل ہو سکے۔

Mercedes F1 Engineers Create Ventilator Alternative for ...

جسم کے مدافعاتی نظام کے اس ری ایکشن کی وجہ سے پھیپھروں میں ایک مادہ یا سیال بھر جاتاہےاور اس وجہ سے مریض کو سانس لینے میں کافی مشکل پیش آتی ہےاور اسی طرح انسانی جسم میں آکسیجن کی سطح کم ہوجاتی ہے۔

جسم میں آکسیجن کی کمی پوری کرنے کیلئے وینٹی لیٹرکے زریعے انسانی کے جسم میں آکسیجن کی مقدار کو پورا کیا جاتا ہےاسکے ساتھ ساتھ انسانی کے جسم میں بھی وینٹی لیٹرز درجہ حرارت کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

ایسے مریض جن میں وائرس کے آثار شدید نہ ہوں تو انکے نظام تنفس کی مدد کیلئے چہرے کیلئے ماسک اور ناک کو ڈھانپنے کیلئے خصوصی ماسک کا استعمال کر کے انکے پھیپھڑوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

Here's the Damage Coronavirus (COVID-19) Can Do to Your Lungs ...

وینٹی لیٹر کی کمی کو کافی حد تک دور کرنے کیلئے ایک اور مشین جسکو اے پی سی بھی کہا جاتا ہےاسکو بھی استعمال کیجارہی ہے اور یہ وینٹی لیٹر کی نسبت جلدی تیار ہو جاتا ہے۔

اس مشین میں وینٹی لیٹر کے برعکس انسان کے جسم میں کوئی بھی پائپ داخل نہیں کیا جاتااور اوپر سے ہی آکسیجن کی کمی پوری کیجاتی ہے۔

مگر جب مریض کی حالت خراب ہوجائے تو اسکو وینٹی لیٹر پر ہی لانا پڑتا ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو زیادہ تر وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں پڑتی،اور وہ زیادہ تر کورنٹین میں ہی صحتیاب ہوجاتے ہیں۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرکو استعمال کرنے کیلئے کافی تربیت یافتہ عملہ ضرورت ہوتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرایسی طاقتور مشین ہے کہ جسکو اگر ٹھیک طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ مریض کیلئے انتہائی صدمے کی وجہ بن سکتی ہے۔

اب ہم آپکو بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کے پاس اس وقت کتنے وینٹی لیٹرز موجود ہیں؟

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ٹوٹل 150 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔

بلوچستان میں صرف 49 ورکنگ وینٹی لیٹر موجود ہیں۔

پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ٹوٹل 1300 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔

سند میں ٹوٹل وینٹی لیٹر کے اعداد و شمار ٹوٹل 2000 سے 2500 تک ہے۔

یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے ،اسی لئے جب بھی آپ اپنے حکمرانوں کو منتخب کروں تو سوچ سمجھ کر منتخب کروں۔

پاکستان میں ہر 10 میں1 عورت بریسٹ کیسنر کا شکار کیوں؟جانیئے وجوہات اور محفوظ رہیے

بدھا کون تھا ؟اسکی تعلیمات کی تھی؟جانیئے اسکی تاریخ

کورونا وائرس:۔ جانوروں کا ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ۔تصاویر وائرل

پاکستان کے علاوہ اگر برطانیہ کی بات کیجائے تو یہاں پر وینٹی لیٹر کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار سے لیکر ایک لاکھ 35 ہزار تک ہےاور تو اور برطانیہ کی آبادی بھی پاکستان کی نسبت کافی حد تک کم ہے۔

ایک بات ہم سب کو یاد رکھنی چاہیئے کہ مشکل وقت چاہے جتنا بھی مشکل کیوں نہ ہوں لیکن ایک نہ ایک دن گزر ہی جاتا ہے۔

اللہ تعالی ٰ تمام مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here