بلائنڈ کرکٹ کے اصول جانیئے اوریہ میچز بھی انجوائے کریں

0
48
Blind cricekt rules and regulations. Nazaria.pk

پاکستان اور انڈیا کے لوگ زیادہ تر کرکٹ کے شیدائی ہیں اور کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں کہ وہ کرکٹ کو زندگی اور موت کا مسئلہ بنا لیتے  ہیں،حالانکہ کھیل کو کھیل کی حد تک ہی ہونا چاہیئے،ہم لوگ کرکٹ کے دیوانے ہونے کے باوجود بلائنڈ کرکٹ نہیں دیکھ پاتے۔

اسکی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ  ہم بلائنڈ کرکٹ کے اصولوں سے واقف نہیں لہذا ہم آپکو آج بلائنڈ کرکٹ کے اصول مختصر طوربتائے گے۔

قواعد و ضوابط

پہلی بات تو یہ ہے کہ بلائنڈ کرکٹ قواعد و ضوابط کیلئے انٹرنیشل کرکٹ کے قوانین کی ہی پیروی کرتی ہےلیکن اس میں کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہوتی ہیں جو ہم آج آپکو بتائے گے۔

آپکے علم میں ہونا چاہیئے کہ تمام کھلاڑی اندھے نہیں ہوتے بلکہ 11 کھلاڑیوں کی تشکیل مخصوص ہوتی ہے،ان نابینا افراد کی ٹیم کو 3 کیٹاگیریز میں تقسیم کیا جاتا ہے،ان کیٹاگیریز کا نام بی1، بی 2، بی 3 ہوتا ہے۔

کیٹاگیری بی 1۔

یہ وہ کھلاڑی ہوتے ہیں جو مکمل طور پر نابینا ہوتا ہے۔

کیٹاگیر یبی 2۔

یہ وہ کھلاڑی ہوتے ہیں جو جزوی طور پر نابینا ہوتے ہیں ۔

کیٹاگیری بی 3۔

یہ ٹیم کے وہ کھلاڑی ہوتے ہیں جو جزوی طور پر بینا ہوتے ہیں۔

سادہ الفاظ میں بی 1 کھلاڑی مکمل نا بینا جبکہ بی 2 کیٹاگیری کے کھلاڑی کچھ روشنی والے اور اسی طرح بی 3 کیٹاگیری کے کھلاڑی ان سے زیادہ روشنی والے ہوتے ہیں۔

اب ہم آپکو بتائیں گے کہ انکی شناخت کیسے کیجاتی ہے،ہر کھلاڑی کی میدان میں ایک منفرد پہچان ہوتی ہےاور یہ شناخت انکی کیٹاگیریز  کی بنیاد پر کیجاتی ہےجو کھلاڑی بی 1 کیٹاگیری میں ہوتےہیں انکی شناخت انکے بازو یا کلائی پر سفید پٹی کے زریعے کیجاسکتی ہے۔

How to check that the player is blind. Nazara.pk

اسی طرح بی 2 کیٹاگیری کے کھلاڑیوں کو سرخ رنگ کے بینڈ جو کہ انکی کلائی پر ہوتا ہے اس سے انہیں پہچانا جا سکتا ہے۔

Rules and regulations of blind cricket. Nazaria.pk

اسی طرح بی3 کیٹاگیری کے کھلاڑیوں کی بھی اسی طرح شناخت ہوتی ہے،اس کیٹاگیری کے کھلاڑیوں کی کلائی پر نیلے رنگ کا بینڈ ہوتا ہے  ۔

Rules and reulations of blind cricket. Nazaria.pk

بلائنڈ کرکٹ میں بال کیسےہوتی ہے؟

جو گیند اس گیم میں استعمال ہوتی ہے اس بال میں بیرنگز بھرے ہوتے ہیں،تاکہ اسکے مکمل طور پر نابینا افراد یا بلے باز با آسانی سن سکے،وہ صرف بال میں بجنے والے بیرنگز کو سن سکتے ہیں اور اسکی مدد سے شارٹس کھیلتے ہیں یا گیند کو پکڑتے ہیں۔

بالنگ

بلائنڈ کرکٹ میں بالنگ ہمیشہ انڈر آرمز کیجاتی ہے،بولر ہمیشہ بال کروانے سے پہلے ریڈی کی آواز لگاتا ہے جسکا جواب بلے باز ےیس کہہ کر دینا ہوتا ہےپھر بولر آواز لگاتا ہے پلےاور اسکے ساتھ  ہی گیند پھینک دیتا ہے۔

اوورز کی تعداد

کرکٹ کے شائقین جانتے ہیں کہ ون ڈے ،انٹرنیشنل میچ میں 50 افراد ہوتے ہیں جبکہ نابینا افراد کے میچ میں 40 اوورز ہوتے ہیں جبکہ وقت کی معیاد 3 گھنٹے ہوتی ہے جو کہ دونوں طرف دیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے۔

پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟دلچسپ تاریخ

کیا واقع دیوار چین چاند سے نظر آتی ہے؟

دنیا کے مشہور ترین شہروں کے نام کیسے پڑے، پڑھیے اس رپورٹ میں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here