دنیا کے مشہور ترین شہروں کے نام کیسے پڑے، پڑھیے اس رپورٹ میں

0
69
Wonder full countries in the world

کیا آپ جانتے ہیں کہ شہروں کے نام کیسے پڑے؟

آج ہم آپکو شہروں کے نام اور انکے مطلب اور ان سے جڑی مختصر کہانی بتائیں گےجو یقیننا آپکے لئے بہت دلچسپ ہوگی

کابل

Some important cities in the world

افغانستان کے دارلحکومت کابل کے بارے میں کئی علمائے کرام کا کہنا ہے کہ اس شہر کا نام کمبوجہ قبیلے نے رکھاجو کہ ایک قدیم انڈین قبیلہ تھا جسکا ذکرسن سقرت کی قدیم کتابوں میں بھی ملتا ہے، سنسکرت زبان میں اسے کمبوجہ کہتے ہیں جسکا مطلب ہے کبڑی پشت والا یا ٹیڑھی کمر والا۔

کندھار

Some more beautiful images of world

افغانستان کے اس شہر کے نام کے پس پردہ کئی روایات ہیں، پشتو روایات کے مطابق اسکا نام سکندریہ تھا ،فارسی زبان کے مطابق مقامی طور پر قند کا مطلب ”میٹھا” ہے، اس شہر کی خاص سوغات میں آڑو ،انار،تربوز اور دوسرے میٹھے پھل شامل ہیں۔

قند دیوار کو بھی کہتے ہیں یعنی ایک شہر جو پتھر سے تعمیر کیا گیاہو اور اسکی چار دیواری پہاڑوں سے بنی ہوئی ہوں۔

اسلام آباد

Beauty of Pakistan see

اسلام آبادپاکستان کاشہر اوردارلحکومت ہے،اسکے معنی ہیں اسلام کے ٹھہرنے کی جگہ یعنی جہاں اسلام پایاجاتا ہوں۔

راولپنڈی۔

Beauty of Pakistan let see

راولپنڈی بھی پاکستان کا شہر ہےاسکا نام 2 الگ الگ لفظوں سے ملکر بناہے، راول ایک قبیلے کا نام ہے جبکہ پنڈی ایک چھوٹے گاؤں کو کہتے ہیں، اسکا مکمل مطلب راول کا گاؤں ہے۔

کراچی

Karachi is most important city is the world

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے،کراچی کا نام کولاچی کے نام سے رکھا گیا تھااور اصل میں کولاچی ایک مچھیرن تھی جو کہ کراچی میں آکر آباد ہو گئی تھی، پھر وہاں کی نزدیکی بندرگاہ کا نام کولاچی کے نام سے مشہور ہو گیا تھا،کولاچی بلوچ قبیلے کا نام بھی ہے جنکا آبائی مسکن مکران ہےآہستہ آہستہ شہر کولاچی کا نام بدل کر کراچی رکھ دیا گیا۔

لاہور

Lahore is the most power full city of pakistan

لاہور زمانہ قدیم میں لاوا پوری کے نام سے مشہور تھا ،سن سنسکرت زبان میں اسکے معنی ہیں لاوا کا شہر،جو کہ راماں بادشاہ کا بیٹا تھا۔

نئی دہلی

Indian city of beauty

نئی دہلی کے نام کے پس پردہ سب سے عام روایت یہ ہے کہ 50 قبل مسیح میں اسے ایک بادشاہ ڈھیلو یار دہلو نے اپنے نام سے منسوب کر کے قائم کیا جو بعد میں دلی کہلانے لگا۔

آگرہ

Beauty of Taj Mehal in india

سنسکرت کے لفظ آگرے وانا سے اس شہر کا نام آگرہ رکھا گیاجسکا مطلب ہے جنگل کی سرحد، یہ نام ہندو مذہب کی کتاب مہابھارت میں بھی موجود ہے۔

چنائی

Beauty of indian

چنائی اصل میں تامل زبان کا لفظ ہے جسکا مطلب ہے ”چہرہ”، اسکا نام چنائی میں موجود ”کیساوا پورامل” مندر کے نام پر رکھا گیاہے ،جسکے زریعے اس مندر کو اس شہر کا چہرہ قرار دیا گیا ہے،اس شہر کا پرانا نام مدراس تھا۔

دوحہ

Amazing beauties in the world

دوحہ قطر کا شہر ہےاور قطر کا دارلحکومت بھی ہے،عربی میں الدوحہ کے معنی چپ چپاہٹ کے بھی ہیں یعنی چپ چپا درخت ۔

ایسا درخت جس میں چپکنے کی صلاحیت ہو۔

ریاض

The most beautifull city in the world

ریاض سعودی عرب کا شہر اور اسکا دارلحکومت بھی ہے،عربی زبان میں ریاض باغوں کی جمع ہےغالبا یہ باغ وہاں کے ٹیلوں پر بارشوں کی وجہ سے وجود میں آئےانہی باغوں کی مناسبت سے اسکا نام ریاض رکھا گیا۔

جدہ

Amazing cities in the world

مشہور روایت کے مطابق اولاد آدم کی ماں یعنی حضرت آدم کی بیوی حضرت حوا ؑ کا مزار جدہ میں موجود ہےاور عربی زبان میں نانی کو جدہ کہا جاتا ہے، اسی وجہ سے اس شہر کا نام ‘جدہ’ رکھا گیا ۔

ڈھاکہ

Bangladesh country places

ڈھاکہ بنگلہ دیش کا شہر اور اس کا دارلحکومت ہے،اس شہر کا نام 12 صدی میں بلال سینا کے تعمیر کیے ہوئے دیوی مندر ڈھاکیشوری کے نام پر رکھا گیاجو کہ بعد میں ڈھاکہ کہلایا گیا۔

 قاہرہ

Amazing Cities in the world

قاہرہ مصر کا شہر اور مصر کا دارلحکومت ہے جسکا مطلب ہے فتح یاب۔

جکارتہ

Jakarta city amazing place

جکارتہ انڈونیشیا کا شہر ہے، اسکا نام سنسکرت لفظ ”جایا کرتا” سے لیا گیا ہےجسکا مطلب ہے مکمل فتح، ماضی میں اس شہر کا نام ڈی جکارتہ بھی رکھا گیا۔

تہران

Amazing place in the woeld

تہران ایران کا شہر اور دارلحکوت ہےجسکے معنی ہیں ‘جدید’ ۔

بغداد

The Most and amazing place in the world

بغداد عراق کا شہر ہے، فارسی زبان میں اسکا مطلب ہے خدا کا دیا ہوا یا خدا کا عطا کیا گیا۔

یروشلم

Beauty in the world

اسکا نام لاطینی اور یونانی زبان کے لفظوں سے ملکر بنا ہے جسکا مطلب ہے ‘سکون کا ٹھکانہ’ یعنی ایسی جگہ جہاں امن ہو۔

رباط

Amazing places in the world

رباط مراکش کا شہر ہے جسکا مطلب ہے چار دیواری میں موجودبند جگہ۔

مسقط

The most beautiful Islamic places in the world

مسقط اومان کا شہر ہےجسکے معنی ہیں چھپی ہوئی جگہ ۔

سنگاپور۔

Most beautifully places in the world

سنگاپورسنسکرت کے لفظ سمھاپوری سے ماخوز ہے، جسکے معنی ہیں شیروں کا شہر ،سنسکرت میں سمھا شیر کو کہا جاتا ہے اور پور کا مطلب ہے شہر۔

واشنگٹن ڈی سی۔

Beauty of America in the world

واشنگٹن امریکا کا رارلحکومت ہے، اسکا نام امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کے نام پر رکھا گیا ہے اور ڈی سی کا مطلب ڈسٹرکٹ آف کولمبیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here