حج 2020 کے بارے میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا بیان۔

0
7
safar e haj

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کئی جھوٹی خبریں چلتی ہی رہتی ہیں،اور کچھ دن پہلے ایسے ہی خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی کہ اس سال حج کینسل ہو چکا ہے۔

جیسے ہی یہ خبر پھیلی تو وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادرینے حج کے بارے میں وضاحت کی کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے بیان دیا کہ حج کو روکنے میں کوئی صداقت کی بات نہیں،اور یہ کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے حج کینسل ہو چکا ہے تو ایسی باتیں کرنا قبل از وقت ہوگا،سوشل میڈیا کی جھوٹی افواہوں پریقین نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیئے۔

پاکستانی زائرین کے بارے میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا بیان۔

بھارت میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد۔۔جانیئے

کورونا وائرس کی نئی دو علامات ظاہر ہونا شروع۔جانیئے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سعودی حکام سے مکمل رابطے میں ہیں حج اور عمرے کے بارے میں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو سعودی حکام پہلے تمام مسلم ممالک سے مشاورت کریں گے پھر کوئی فیصلہ کریں گے۔

یہ بات بالکل غلط ہے کہ اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے حج کینسل ہو چکا ہے ابھی تک کوئی حج کینسل نہیں ہوا، نہ ہی ہوگا،لہذا سوشل میڈیا کی غلط افواہوں پر دہیان  نہ دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here