پاکستانی زائرین کے بارے میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا بیان۔

0
7
Health minster said about Irani zaireen

وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض ہیں ان میں سے 78 فیصد تو ایران سے آئے ہیں،وہ لوگ ایران سے سفر کرکے آئے اور ان زائرین کی وجہ سے پاکستان میں کرونا وائرس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو ملا۔

وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت پریس کانفرنس کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اور اس کیسز کے بعد ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد8 91 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

بھارت میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد۔۔جانیئے

کورونا وائرس کی نئی دو علامات ظاہر ہونا شروع۔جانیئے

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جن مریضوں میں ہمیں شک ہے کہ ان میں کرونا وائرس موجود ہیں انکی تعداد بھی کافی زیادہ ہے،اور پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار سے زیادہ مشتبہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،اس تعداد کے بعد کرونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی تعداد 7736 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم نے کافی اچھے اقدامات کر رکھے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس وائرس پر قابو پا لیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here