اگر کوئ غلطی سے سلیکا جیل کھا لے تو کیا ہوگا؟

0
113
What is silica gel

روزمرہ زندگی میں آپ نے مختلف اشیاء میں سلیکا جیل کے پیکٹس رکھے ہوئے ضرور دیکھے  ہونگےجو کہ زیادہ تر خشک میڈیسن میں نظر آتے ہیں اور ان پیکٹس پر یہ لکھا ہوتا ہے کہ ‘اسے مت کھائے’یا اس سے دور رہیں ‘جیسے فقرے لکھے ہوتے ہیں۔

اب یہاں کچھ ایسے سوال پیداہوتے ہیں جنہیں ہم ہمیشہ سے جاننے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں مثلا

سلیکا جیل کیا ہوتا ہے؟

سلیکا جیل کے یہ پیکٹس ادویات یا دوسری چیزوں میں کیوں رکھے جاتے ہیں اور انکو رکھنے کا کیا مقصد ہوتا ہے؟

کیسا سلیکا جیل کے یہ پیکٹ زہریلے ہوتے ہیں؟ اگر کوئی بچہ یا بڑااسکو غلطی سے کھا لےتو کیا ہوتا ہے؟

یہ کیا ہوتا ہے اسکو مختلف اشیاء میں کیو ں رکھا جاتا ہے؟

آئیے ان تمام سوالات کے جوابات جاننے کی کوشش کرتے ہیں

سلیکا جیل اصل میں سلیکون ڈائی اکسائیڈ کے بنے ہوئے دانے ہوتے ہیں جنکی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے آس پاس کی جگہ کو خشک کر دیتے ہی یانمی کو جذب کر دیتے ہیں انکی اسی خصوصیت کی وجہ سے مختلف اشیاء جیسے ادویات کو نمی سے  محفوظ رکھنے  کیلئے یہ پیکٹس رکھے جاتے ہیں ،اور خراب ہونے سے بچ سکے۔

اسکے بارے میں دوسرا سوال ہے کہ اگر اسے کوئی شخص کھا لے تو کیا ہوتا ہے؟

تاہم زیادہ تر لوگ اس کو زہر ہی سمجھتے ہیں اور ایسا سمجھنے  کی ایک بہت بڑی وجہ اس پیکٹ کے اوپر لکھے ہوئے الفاظ ہیں،اگر آپ بھی ایسا سمجھ رہے ہیں کہ  یہ پیکٹس زہر ہیں تو آپ بالکل غلط سمجھ رہے ہیں، سلیکا جیل میں زہر بالکل نہیں ہوتالیکن اسکے اوپر کافی سختی سے لکھا ہوتا ہے  کہ  اسے کھانے کی غلطی نہ کریں یا اس سے دور رہیں جیسے جملے کیوں لکھے جاتے ہیں۔

جیسا کہ ہم آپکو پہلے بتا چکے ہیں کہ سلیکا جیل اشیاء کو نمی سے محفوظ رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اسی لیے اگر کوئی انسان سلیکا جیل کھا لےتو جسم میں ڈی ہائیڈریشن کا سبب بنتا ہےیعنی سلیکا جیل جسم میں پانی کی کمی کا سبب بنتا ہےکیونکہ یہ زہر نہیں ہوتے اسکا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اسکو کھا بھی لیا جائےلیکن سلیکا جیل کو غلطی سے کھانے کی صورت میں یا اس کے اثر سے بچنے کیلئے فوری طور پر زیادہ سے زیادہ پانی پی لینا چاہیئے۔

اسی طرح اگر کوئی بچہ سلیکا جیل کو غلطی سے کھا لے تو اسے صرف ڈی ہائیڈریشن کا ہی سبب بنتا ہےلہذا کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے ان پیکٹس پر ‘اس سے دور رہیں ‘یا ‘اسے بالکل مت کھائے ‘ جیسے فقرے لکھے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here