سیلفی کا شوق نوجوان کو ایک بار پھر مہنگا پڑ گیا۔تصاویر وائرل

0
15
Side effects of taken salfie. Nazaria.pk

ماسکو:۔ روس میں ایک شوخیلے لڑکے کی سیلفی کی وجہ سے اسکی جان جاتی جاتی بچ گئی۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کے دارلحکومت اور شہر ماسکو میں تصاویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان کھڑکی کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسکی یہ کوشش خطرناک ثابت ہوئی۔

وہ جیسے ہی سیلفی لینے لگا تو اسکا پاؤں پھسلا اور جسکی وجہ سے وہ کھڑکی کسیاتھ ہی لٹک گیالیکن اسکے ساتھ ساتھ اسی کمرے میں ایک بہادر خاتون کھڑی تھی جس نے ہمت کا مظاہری کرتے ہوئے اس نوجوان کو کھڑکی سے پکڑ کر اوپر کیطرف کھینچا جسکی وجہ سے اس نوجوان کی جان بچ سکی ۔

اس نوجوان کا نام انٹن کولوز ہے اور یہ کافی دیر تک کھڑکی کیساتھ لٹکا رہا اور پھر اس خاتون نے اس لڑکے کو 15 منٹ تک تھام کر رکھا اور اسکی جان بچائی۔

کورونا ویکسین تیاری میں اتنا وقت کیوں لگ رہا؟ جانیے تمام مراحل

پولیس کا بے گناہ نوجوان پر طالمانہ تشدد۔تفصیلات جانیئے

پولیس کا بے گناہ نوجوان پر طالمانہ تشدد۔تفصیلات جانیئے

جیسے  ہی یہ واقع پیش آیا تو پولیس نے اس نوجوان پر قانون کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت اس پر 44 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا اور اس عمل کو موجود صورتحال میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے طور پر کہا۔

یہ بات سب جانتے ہیں کہ اس وقت تقریبا پوری دنیا میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کے باہر نکلنے پر سختی سے پابندی عائد ہے اور ان سب کی وجہ کورونا وائرس ہے۔

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں تباہی پھیلا رکھی ہے جگہ جگہ یہ وائرس موت لیکر پھر رہا ہے جسکی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ کافی پریشان ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here