سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے پوری دنیا کو تسلی دیدی۔

0
26
Corona virus vaccine ready. Nazaria.pk

لندن:۔ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے پروفیسر کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کا خاص خیال رکھ رہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی قیمت بہت ہی کم رکھی جائے تاکہ غریب عوام آسانی سے خرید سکے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر آکسفورڈ جینر انسٹیٹیوٹ پروفیسر اینڈرائن ہل نےبیان کیا ہے کہ ہم کورونا وائرس کی ویکسین بنانےمیں فلحال مصروف ہیں اور اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس وائرس کی ویکسین بہت ہی سستی اور معیاری ہوں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال۔جانیئے

چین کا پاکستان سے اظہار تشکر!جانیئے چین کا پاکستان کے بارے میں بیان

پروفیسر اینڈرائن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین انجیکشن کی صورت میں موجود ہونی ہے اور یہ بہت ہی کم قیمت میں عوام کو مل سکے گی اور ہمارا یہ بھی عہد ہے کہ یہ ویکسین پوری دنیا کی عوام کو آسانی سے مل سکے خاص طور پر انکو جو کہ اس وائرس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔

انکا مزید بیان تھا کہ اس ویکسین کا نام چیڈ وکسل نوول 19 ہوگا اور یہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے اہم ثابت ہوگی۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ شاعر کون ہیں؟

کمسن 9 سالہ بچی نے خدمت خلق میں مثال قائم کر دی ۔تفصیلات جانیئے

ماہرین نے کہا ہے کہ ہم نے کئی بندروں پر آزمائش کی اور انکے رزلٹ ہمیں کافی اچھے موصول ہوئے ہیں جو کہ کافی خوش آئند بات ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ ویکسین مریضوں کو موت سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریگی اور ہماری اولین ترجیح یہی ہوگی کہ اس وائرس کی ویکسین بہت ہی کم قیمت میں سب کو مل سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here