امریکا میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال

0
5
Latest conditon of corona virus in America

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں تباہی پھیلا دی ہے اور اب یہ وائرس 197 ممالک میں پھیل چکا ہے اور سب سے زیادہ اموات اٹلی،چائنہ اور ایران میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اب یہ وائرس امریکی میں بھی کافی پھیل چکا ہے اور یہ مانا جا رہا ہے کہ یہ وائرس اب امریکی میں مضبوط ہو چکا ہے،امریکا کے شہر نیویارک کو تو کرونا وائرس کا گڑھ سمجھا جانے لگا ہے،امریکا کے شہر نیو یارک میں ایک ہی دن 210 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

دنیا کا خوبصورت اور چھوٹا ملک جہاں کینسر کا علاج بنا علاج کے کیا جاتا ہے۔ جانیئے کیسے؟

پاکستانی زائرین کے بارے میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا بیان۔

پاکستانی زائرین کے بارے میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا بیان۔

امیریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں اس وائرس کی وجہ سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہےاور ایک ہی دن میں 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ جسطرح امریکا میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ امریکا کرونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہےکیونکہ امریکا میں اب تک صرف 350 مریض ہی ٹھیک ہوئے ہیں۔

نیو یارک میں اموات بڑھنے کی وجہ سے امریکا کی حکومت اپنے ہسپتالوں کےباہر ہی مردہ خانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

امریکا میں اب تک اموات 782 ہو چکی ہےلیکن متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہزار 867 تک پہنچ چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here