ان حالات میں سٹریس اور ذہنی کچھاؤ کو کم کرنے کے طریقے جانیئے۔

0
76
How to decrease stress our mind in recent situations. Nazaria.pk

آج ہم آپکو بتائے گے کہ آجکل کرونا وائرس کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور سٹریس ہو رہا ہے اسکو کیسے کنٹرول کریں۔

یہ ایک امریکہ کی ریسرچ کے مطابق ہے کہ یہ بات سب سے ضروری ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے آجکل ذہنی دباؤ اور سٹریس ہو رہا ہے اس پر قابو کیسے پایا جائے،اگر وہ اس پر قابو نہ پا سکے تو وہ بیمار ہو سکتے ہیں اور انکی قوت مدافعت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

ریسرچ کے مطابق جو لوگ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں وہ یہ لوگ ہیں۔

نمبر 1:۔ جو کسی مرض میں مبتلا ہیں،جیسا کہ دل کا مرض،زیابطیس،یا اوردوسرے مرض جن میں وہ کافی عرصے سے مبتلا ہیں۔

نمبر 2:۔ بچے اور نوجوان۔

نمبر 3:۔ وہ لوگ جو کرونا وائرس سے بچانے میں لوگوں کو بچانے میں مدد کر رہے ہیں،جیسا کہ ڈاکٹرز،نرس اور دوسرے ہیلتھ ورکرز ۔

نمبر 4:۔ وہ لوگ جو کسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔

اگر آپ کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے سٹریس میں ہیں تو ان نشانیوں سے پتہ لگا سکتے ہیں۔

نمبر 1:۔ اپنے اور اپنے قریبی رشتے دار جیسا کہ بھائی،بہن ،ماں باپ کی صحت کے بارے میں اچانک بہت زیادہ خوف پیدا کر دینا۔

نمبر 2:۔ آپکی نیند کی روٹین کا تبدیل ہو جانا۔

نمبر 3:۔ آپ کو سونے میں مشکل پیش آنا۔

نمبر 4:۔ اگر آپکو کوئی مرض ہے تو اسکی شدت میں اضافہ ہو جانا۔

نمبر 5:۔ اگر آپ کوئی بھی تمباکو کی چیزیں یا سگریٹ استعمال کرتے ہیں تو اسکے حد میں اضافہ ہو جانا۔

ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر آپکو ایسا لگے کہ آپ اس سے بہت ہی سٹریس لے رہیں تو پھر آپکو ان چیزوں سے سٹریس سے کنٹرول کرنا چاہیئے۔

نمبر 1:۔ آپ کرونا وائرس کی خبر سوشل میڈیا،کسی چینل دیکھنا اور پڑھنا چھوڑ دیں یا انکے درمیان وقفہ دیں،یعنی آپ دن میں  ایک بار صرف  خبر پڑھ لیں۔

نمبر 2:۔ اپنے جسم کا خیال رکھیں،وقتا فوقتا گہرے سانس لیتے رہے روزانہ ورزش کریں کیونکہ ورزش سٹریس کو ختم کرتی ہے،اسکے ساتھ ساتھ اچھی نیند کریں جو کہ عموما 8 گھنٹے ہونی چاہیئے اسکے علاوہ کوشش کریں کہ اگر آپ سگریٹ اور دوسری تمباکو والی چیزیں استعمال کر رہے ہیں تو انکو چھور ے یا ان چیزوں کا استعمال کم کردیں۔

نمبر 3:۔ زیادہ سٹریس والے کام نہ کریں اور کوشش کریں کہ وہ کام کریں جن میں آپ انجوائے کرتے ہوئے اور ان میں خوشی محسوس کرتے ہوں۔

نمبر 4:۔ اپنے دوستوں سے رابطے میں رہے اور ان سے اپنی دل کی فیلنگز شیئر کریں۔

ان سب چیزوں کے باوجود بھی اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ اپکا مزید سٹریس کم نہیں ہوا اور کافی دن گزر رہے ہیں تو آپکو چاہیئے کہ آپ اپنے ڈاکٹرز سے رجوع کریں تاکہ وہ آپکی مدد کر سکے اور ان سب سے پہلے ہم سب کو چاہیئے کہ ہم اپنے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور دعا مانگیں کہ اللہ ہم سب کو مشکل وقت سے نکالیں ۔

یہ بھی پڑھیئے۔

عقل داڑھ کیوں نکلتی ہے،اسکی حکمت عملی کیا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں۔

دنیا کے عجیب و غریب تہوار جو آج سے پہلے آپکو نہیں معلوم

گھوڑوں کے بارے میں ایسے حقائق جو آج تک آپکو نہیں معلوم جانیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here