دنیا کے مشہور لوگوز اور انکے پیچھے چھپی کہانی

0
161
loges and its history. Nazaria.pk

جدید دور میں لوگوں کا طرز زندگی اور پرانے زمانے والے لوگوں کا طرز زندگی بالکل جدا ہے،مشہور چیزوں اور کمپنیوں پر بنے ہوئے لوگوز انکی پہچان ہوتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ان لوگوز کا کیا مطلب ہے،اور انکے پیچھے چھپی کہانی کیا ہوتی ہے۔

بڑی بڑی کمپبیز کے لوگوز بے مقصد لیکن کچھ لوگوز کے پیچھے کہانی چھپی ہوتی ہےجو ہم آپکو آج بتائے گے۔

Amazon

یہ آن لائن شوپنگ کمپنی کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے اور اسکے لوگوں پر اگر آپ غور کریں گے تو آپکو اایک پیلے رنگ کا تیر نظر آئے گا ۔

Amazing facts about logo of amazon

اس لوگوں میں تیر انگریزی لفظ اے سے شروع ہو کر زی تک جاتا ہےجسکا مطلب ہے یہاں اے ٹو زی ہر چیز مل سکتی ہے۔

B M W

amazing facts about the logo of B M W

اس لوگو میں موجود رنگ جرمنی کی ایک ریاست بےویریا سے لی گئی ہے،اور بی ایم ڈبلیو کا لوگو جہاز کے پروپیلو کے گھومتے ہوئے بلیڈز کو ظاہر کرتا ہے،کیونکہ ماضی میں دنیا بھر کے جہاز بنانے کا کام بی ایم ڈبلیو ہی کیا کرتے تھے۔

Unilever

Amazing facts about the logo of uniliver

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ یونی لیور کمپنی ہزاروں طرح کی چیزیں بناتی ہے اور اسی بات کو یونیلیور اپنے لوگوں میں بھی ظاہر کرتا ہے،اگر آپ غور سے اس لوگو کو دیکھے گے تو آپکو اس لوگو  میں مختلف چیزیں نظر آئی گی اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ کمپنی کئی چیزیں بنانے میں صلاحیت رکھتی ہے۔

Apple

دنیا میں سب سے زیادہ جانے جانیوالے لوگوز میں ایک لوگو ایپل کا بھی ہے ،شاید آپ نے کبھی سوچا بھی ہو کہ ایک ٹیکنالوجی کی چیز اور ایپل کا آپس میں کیا تعلق ہے،در اصل یہ تھورا سا کھایا ہوا ایپل حضرت آدم اور اماں حوا کی نشانی میں سے ایک ہے

Interesting facts about the logo of apple

عیسائیوں کے عقیدے کے مطابق حضرت آدم اور اماں حوا نے جنت میں جو پھل کھایا تھا وہ ایپل ہی تھا۔

Audi

Information about the logo of Audi

اس خوبصورت لوگو سے کون واقف نہیں لیکن اسکے لوگو میں بھی ایک خاص مطلب چھپا ہوا ہے،اس لوگو میں موجود 4 دائرے اصل میں کار بنانے والی 4 کمپنیز کی علامت ہےجنہوں نے بعد میں ایک ہو کر او ڈی کمپنی بنائی تھی اور یہ 4 دائرے بھی 4 کمپنیز کو ظاہر کرتے ہیں ۔

Toyota

Amazing facts about logo of toyeta

ٹوئٹا بھی گاریاں بناے والی مشہور کمپنی ہے،اگر آپ اسکے لوگوں پر غور کریں تو آپ کو نظر آئے گا کہ اسکے لوگو میں ہی اسکا پورا نام پوشیدہ ہے،اس تصویر کو جب آپ غور سے دیکھے گے تو امید ہے کہ آپکو اسکا پورا نام نظر آنا شروع ہو جائے گا اور آپ دیکھ کر حیرانی کا اظہار کریں گے کہ کسطرح ایک ہی لوگو میں کمپنی کے تمام انگریزی کے الفاظ بیان کیے گئے ہیں۔

Gillette

Amazing fact about logo of Gillete

یہ ایک ریزر بنانے والی مشہور کمپنی ہے اور اپنے لوگوں میں بھی انہوں نے اپنی ریزر کی تیز دھار کو واضح کیا ہے،اگر آپ اس تصویر میں غور سے دیکھے تو جی اور آئی میں ایسا کٹ ہے جو کسی نے احتیاط اور خوبصورتی سے ان الفاظ کو کٹ کیا ہوجو یہ پیغام دیتا ہے کہ یہ ریزر کسطرح صفائی اور پرسکون سے بالوں کو کاصاف کرتا ہے۔

Adidas

amazing facts about the logo of adidas

یہ ایک مشہور جوتے بنانے والی اور سپورٹس والی کمپنی ہے اور انکے لوگو میں یہ تین پٹیاں شروع سے ہی انکے لوگو سے منسلک رہی ہیں،اسکے نام کے لوگو میں یہ پٹیاں اصل میں پہاڑوں کو ظاہر کرتی ہیں اور یہ زندگی کے نشیب و فراز کو بھی ظاہر کرتی ہیں اور یہ پٹیاں کھلاڑیوں کی زندگی میں پیش آنیوالے کئی طرح کے چیلنجز ہیں جس سے ہر کھلاڑی کو گزرنا ہوتا ہے۔

FedEx

Amazing facts about the logo of FedEx

یہ ایک مشہور شپنگ کمپنی ہے،اسکا لوگو دیکھنے میں سیدھا سادا لگتا ہےلیکن اگر آپ اس لوگو کو غور سے دیکھے تو آپ کو اس میں ای اور ایکس کا نشان چھپا ہوا ہےجو تیر کیطرح ہے اور غور سے دیکھنے کو نظر آتا ہےجو کہ آگے کیطرف پیش کرنے کا نظریہ پیش کرتاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here