دنیا کے عجیب و غریب تہوار جو آج سے پہلے آپکو نہیں معلوم

0
91
Strange festivals in the world. Nazaria.pk

د نیا میں ہر قوم کے اپنے تہوار ہوتے ہیں مگر کچھ تہوار ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان حیران رہہ جاتا ہےجبکہ کچھ ایسے ہیں کہ ان تہواروں کو دیکھ کر انسان اپنی ہنسی پر قابو نہیں کر پاتا،آج ہم آپکو ایسے ہی کچھ مزاحیہ اور دلچسپ تہواروں کے بارے میں بتائے گے۔

Baby jumping

BBC - Travel - Pt 2: The ancient Spanish ritual of baby jumping

سپین کے شہرکیسٹریلو میں یہ میلہ ہر سال کیھوک میلے کی حثیت سے منایا جاتا ہے اسکو ثقافتی میلے کو طور پر مانا جاتا ہے،اس میلے میں بچوں کو نرم گدوں پر لٹا دیا جاتا ہے اور ان پر پھول کی پتیاں اور گلیٹرز بکھیر دی جاتی ہیں اور پھر ان بچوں کے اوپر سے پیلے اور سرخ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے جوان انکے اوپر سے پھلانگتیں ہیں،ایسا عمل کرنے سے انکا عقیدہ ہے کہ انکےآنےوالے گناہ معاف ہو جائے گےاور وہ بڑائی ،شر سے محفوظ رہے گے۔

Dia de los muertos festival

7 ways Día de los Muertos celebrations are revving up in San ...

میکسیکو میں منایا جانیوالا یہ تہوار 500 سال پڑانا ہے،یہ تہورا وہاں کے شہری اپنے پیاروں کے لئے مناتے ہیں جو کہ وفات پا جاتے ہیں،اس میلے کے دوران لوگ بھوت اور چوریلوں کا میک اپ کر کے اپنی اپنی گلیوں میں جمع ہو جاتے ہیں اور اپنے  ارد گرد کی جگہ کو انسانی ڈھانچوں اور دیگر ڈراونی چیزوں سے سجاتے ہیں۔

Songkran water festival

Songkran Water Festival where Water as Symbolism | ASIA DMC

یہ دنیا کا سب سے بڑا تہورا ہے جو کہ پانی کی لرائی جیسا ہوتا ہے ،یہ تہورا 13 سے 15 اپریل تک منایا جاتا ہے اور یہ تھائی لینڈ کے لوگ جوش خروش سے مناتے ہیں،اصل میں یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ اپنے خدا یعنی بدھا کے مجسموں کو دھوتے ہیں،ان لوگوں کے عقیدے کے مطابق ایسا کرنے سے پچھلے سال کے تمام منفی اثرات ختم ہو جاتے ہیں،مگر جدید دور میں ایسا کرنا گرمی کو ختم کرنا اور تفریح سے بالکل کم نہیں ہے۔

Tunarama festival

Tunarama Festival in Australia | Festivals around the world, Sport ...

آسٹریلیاکے پورڈلنکن میں  یہ تہوار پونا نام کی مچھلی سےمتعلق ہے اور ہر سال ایک تہوار منایا جاتا ہے،یہ میلہ موسیقی،تفریح اور تازہ ترین غذاؤں پر مشتمل ہوتا ہے،اس تہوار کے شروع ہونے سے پہلے ایک چھوٹا سا مقابلہ کروایا جاتا ہے ،جس میں ہر انسان ٹونا فش کو گما کر پانی میں پھینکتا ہے اور اسطرح اس تہوار کا آغاز کیا جاتا ہے اس تہوار کا مقصد صرف تفریح ہی ہوتا ہے جو کئی سالوں سے یہاں جاری ہے۔

La tomatina festival

La Tomatina August 2020 Festival - Europe's Famous Hostels

سال 1945 سے شروع یہ تہورا ہر سال اگست کے آخری بدھ کے دن منایا جاتا ہے اور یہ تہوار سپین کے ایک شہر میں منایا جاتا ہے اور اس تہورا میں لوگ لال پانی مٰیں نہا جاتے ہیں،یہ لال رنگ کوئی لال پانی کیطرح نہیں ہے بلکہ اس تہورا میں لوگ ایک دوسرے کو ٹماٹروں سے مارتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں اور اسطرح پورا شہر لال رنگ میں نہا جاتا ہے اور اس تہورا کا مقصد صرف سیر و تفریح ہی ہوتا ہے۔

International highline meeting fastival

People At This Festival Slept On Hammocks Hanging Hundreds Of Feet ...

اس میلے میں لوگ پہاڑوں کی بلند چوٹیوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں،اور ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے یہ بندھی رسیوں کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں،کمزور دل افراد کو خصوصا اس تہورا میں بالکل شامل نہیں کیا جاتا کمزور دل افراد کو خصوصا اس تہوار میں بالکل شامل نہیں کیا جاتا،وہ لوگ صرف دوسرے لوگوں کو دیکھ سکتے ہیں ،یہ تہورا دنیا کے سب سے خوفناک تہوراوں میں سے ایک ہے اور یہ اٹلی میں منایا جاتا ہے۔

Ye ping lantern festival

How to Plan for the 2019 Yee Peng Festival in Chiang Mai, Thailand ...

ہرسال کاکاغذ کی بنی ہوئی لالٹرنز کی بنی ہوئی لائٹوں سے روشن ہو جاتا ہے ،ہوا میں تیرتے ہوئے یہ قندیلوں کے بارے میں انکا یہ عقیدہ  ہے کہ انکے اور اسکے علاوہ یہ بھی مانا جاتا ہے کہ جو انسان ہوا میں یہ لالٹرن یا قندیل چھوڑے گا تو اسکی دعا پوری ہو جائے گی لیکن مقصد چاہے جو بھی ہو یہ لالٹرنز ہوا میں اڑتی خوبصورتی کا سبب بنتی ہیں۔

Winter scareway festival

Hungary Heritage on Twitter: "#Busójárás of #Mohács, S #Hungary ...

یہ ایک بہت ہی دلچسپ تہورا ہوتا ہے اور یہ سردیوں کے موسم میں منایا جاتا ہے،اس تہوار میں لوگ ڈراؤنےلباس پہنتے ہیں تاکہ لوگ سردی کو بھگا سکےلیکن اس تہورا سے ایک تاریخ بھی منسوب ہے اور یہ سن 1526 عیسوی میں ترک فوجیوں نے حملہ کیا تھا مگر گاؤں والوں نے ڈراؤنے لباس پہن کر ان فوجیوں کو وہاں سے بھگا دیا تھا اور اسی یادگار دن کو منانے کیلئے یہ ڈراؤنے لباس پہن کر باہر نکلتے ہیں۔

Beryeong mud festival

Tradition or Dirty Novelty? South Korea's Boryeong Mud Festival

اصل میں یہ میلہ ایک کاسمیٹک کمپنی نے سجایا تھا جو کہ چکنی مٹی کو اپنی مصنوعات میں شامل کرتے تھےاور لوگوں میں چکنی مٹی کا استعما ل کرنیکا شعور پیدا کرنے تھے،اس تہوار میں لوگ چکنی مٹی میں گھس کر خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں اور لڑائی کرتے ہیں مٹی میں کھیلا جانیوالا یہ کھیل ہر سال بوریونگ میں کھیلاجاتا ہے،جنوبی کوریا کی حکومت اس میلے کو سرکاری طور پر نا منانے میں بے بس نظر آتی ہے،کیونکہ وہاں کے لوگوں کیلئے یہ میلہ ایک تفریح اور مذاق کا بہترین زریعہ ہے۔

The monkey buffet festival

Monkey Buffet Festival - Urlaub in Thailand erleben

تھائی لینڈ میں ہر سال نومبر میں بندروں کے کھائے جانے کیلئے یہ میلہ سجایا جاتا ہے جس میں کئی طرح کے بے شمار پھل بندروں کیلئے رکھے جاتے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں بندر چھورے جاتے ہیں اور انسانوں کیجانب سے اس کی گئی دعوت کو خوب انجوائے کرتے ہیں،اس تہوار کا مقصد وہاں پر آنے والے سیاحوں کو خوش کرنا ہے۔

Fiest de senta marta festival

Would you go to this bizarre coffin festival? | Ashton Manufacturing

سپین کے ایک علاقے کے لوگ ہر سال اپنے مذہبی بزرگ سینٹا کے اکرام میں تہورا مناتے ہیں یہ ایک بہت ہی دلچسپ تہورا ہوتا ہے اس تہوار میں ایک جوان کو تابوت میں لٹاتے ہیں اور وہ کافی بہادر ہوتا ہے اور وہ موت کے منہ سے واپس نکل کر آیا ہوتا ہے،اسے تابوت میں لٹا کر پورے شہر کا چکر لگوایا جاتا ہے۔

Crying baby festival

جاپان کے لوگوں کا یقین ہے کہ رونے والے بچے جلدی بڑے ہوتے ہیں اور نشونما جلدی پاتے ہیں اور اسکے لئے وہ 400 سالوں سے ایک تہورا مناتے آرہے ہیں جسکا نام کناکی سومو ہے ،تہورا منانے کے دوران چھوٹے بچوں کو سومو پہلوانو ں کے ہاتھ میں تھما دیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی موٹے ہوتے ہیں اور ان پہلوانوں سے ڈر کر جو بچہ پہلے رونے لگ جائے وہ بچہ یہ مقابلہ جیت لیتا ہے۔

Fish drinking festival

Emma Wood PhotosKrakelingen Festival - Emma Wood Photos

یہ تہورا ہر سال بیلجیم میں منایا جاتا ہے ،اس میں لوگوں کو شراب پلائی جاتی ہے لیکن ا س میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں شراب کے گلاس میں زندہ مچھلی کو ڈال دیا جاتا ہے اور اس انسان کو شراب کے ساتھ اس زندہ مچھلی کو نگلنا ہوتا ہے،ہر سال ہزاروں لوگ اس تہوار میں شامل ہوتے ہیں۔

Cooper hill’s chese roling festival

Cooper's Hill Cheese-Rolling - Photos - The Big Picture - Boston.com

انگلینڈ میں کوپر کی پہاڑی سے 4 کلو وزنی ایک پہیہ پہاڑ کے اوپر سے گڑایا جاتا ہےاور پھر ایک انوکھی ریس شروع ہو جاتی ہے اور سارے لوگ اس پہیے کو پکڑنے کیلئے بھاگ پڑتے ہیں اور جیسے ہی اس پہیے کو سرکایا جاتا ہے تو یہ گھومتا ہوا نیچے کیطرف بڑھتا ہےاور اسکی رفتار کافی تیز ہوتی ہے اور لوگ اسکو پکڑنے کیلئے پہاڑی سے نیچے کیجانب دوڑنا شروع ہو جاتے ہیں،دیکھنے میں یہ کھیل بہت ہی خطرناک ہوتا ہےاور جو آدمی جیت جاتا ہے اسے انعام میں وہی پہیا دیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here