دنیا کی سب سے انوکھی جھیل محبت جھیل تیار،کہاں بنائی گئی جانیئے۔

0
51

دبئی:۔ بلند و بالا عمارتوں کا شہر جہاں آپکو جدید فن تعیر کے شاہکار نظر آئے گے،جن میں برج الخلفہ،برج العرب ،دبئی الکینال شامل ہیں،دبئی کے کراؤن پرنس شیخ حمدان بن راشد المخدوم نے اب ایک اور جھیل تیار کروائی جسے لو لیک کا نام دیا گیا ۔

Prince make a love lake

اس جھیل کو 2 بڑے دلوں کی شکل میں تیار کیا گیاجو کہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،جھیل کے پاس درخت بھی اس ترتیب سے لگائے گئے ہیں کہ اگر انہیں  بلندی سے دیکھا جائے توانگریزی لفظ لو نظر آتا ہے۔

Interesting facts about love lake

لو لیک کو عوام کی پہنچ سے دور نہیں رکھا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر زیر گردش بے شمار تصاویر میں اس جھیل کو کئی زاویوں سے دیکھا جا سکتا ہے،لو لیک اتنی بڑی ہے کہ اسکو گوگل میپ سے بھی باآسانی دیکھا جا سکتا ہےلیکن اگر ہم خود وہاں وزٹ کرے تو ڈرون کیمرے کے بنا بڑے سائز کی وجہ سے اس جھیل کی شکل نہیں دیکھ سکتے ۔

اگر اپ لو لیک وزٹ کرنا چاہتے ہیں اور بہت سی تصاویر بنانا چاہتے ہیں تو ڈرون کیمرے کا ہونا بہت ضروری ہےمگر ساتھ ہی ڈرون کیمرا استعمال کرنے سے پہلے وہاں کی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔

یہاں پہنچنے کیلئے آپ گوگل میپ کا سہارا لیتے ہوئے با آسانی پہنچ سکتے ہیں جو کہ القدرہ کے علاقے میں ہی موجود ہے،لو لیک پر آپ پکنک کر سکتے ہیں،کیمپنگ کر سکتے ہیں اور باربی کیو بھی کر سکتے ہیں مگر اسکے لئے ایک خاص ایریا دیا گیا ہے،تاہم اسکے علاوہ کوئی خاص سہولیات مہیا نہیں کی گئی ۔

اس پیاری جھیل کو محبت سے منسوب کیاجاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ جگہ کپلز میں مشہور ہوتی دیکھی جا رہی ہے،لو لیک میں داخل ہونے کیلئے کوئی چارجز یا انٹری فیس نہیں ہے،یعنی اگر آپ لو لیک کا رخ کرتے ہیں تو آپ صرف فیول اور فوڈ پر ہی اپنا قیمتی پیسہ خرچ کریں گےاور بدلے میں لو لیک کا خوبصورت منظر اور خوبصورت سحرا آپکا منتظر ہوگا۔

ہم آج آپکو لو لیک میں داخل ہونے کیلئے کچھ ٹپس بتانا ضروری سمجھتے ہیں۔

کیونکہ لو لیک پروجیکٹ ابھی مکمل ہوا ہے اسی لئے ابھی لو لیک تک پہنچنے کا راستہ کچھ مشکل بھی ہو سکتا ہے،اسی لئے بہتر ہے کہ آپ وہاں تک پہنچنے کیلئے سپورٹس گاری کا انتخاب کریں۔

لو لیک وزٹ کرنے سے پہلے یہ بات آپکو معلوم ہونی چاہیئےکہ وہاں پینے کا پانی اور واش رومز موجود نہیں،لہذا اس بات کو زہن میں رکھ کر آگے جائے۔

لو لیک ڈوبتے سورج کو دیکھنے کیلئے ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہےلیکن اس جھیل پر کسی بھی قسم کی لائٹنگ وغیرہ موجود نہیں ہے،لہذا لائٹنگ کا انتظام کرنا آپکے لئے بہت ہی ضروری ہے۔

Amazing view of love lake time of sunset

لو لیک پر جانے کیلئے بہتر ہے کہ آپ کھلے جوتیوں کا انتخاب کریں،جیسا کہ سینڈل یا چپل،اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو ریت آپکے بند جوتوں میں ریت آپکے چلنے میں کافی مشکل پیدا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

چاند کے بارے میں ایسے حقائق جو آج تک آپکو نہیں معلوم۔

عالمی وبا انفلوئینزا نے 1918 میں ہندوستان کا کیا حال کیا اور ہمیں کیا سیکھنا چاہیے۔

امتحانات میں پاسنگ مارکس 33 فیصد ہی کیوں رکھے جاتے ہیں؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here