کرونا وائرس فیس بک پر بھی اثر انداز ہو گیا ۔ کیا کرنا پڑا؟

0
9
Corona also infected to Facebook

لندن:۔ اس وقت کروناو ائرس برطانیہ میں بھی اپنا خوف پیدا کر چکا ہے کروناوائرس کے خطے کو پیش نظر رکھتے ہوئے لندن حکام نے فیس بک کا دفتر بھی بند کر دیا، میڈیا کے مطابق کرونا وائرس اب لندن کے فیس بک کے دفتر کا رخ کر چکا ہےجسکی وجہ سے انتظامیہ کو فیس بک کا دفتر بھی بند کرنا پڑ گیا۔

فیس بک حکام نے فیس بک کے لندن آفس کا دورہ کیا تھا جس میں کچھ ملازمین بھی اس وائرس کا شکار پائے گئے جسکی وجہ سے انہیں اب دفتر بند کرنا پڑا،فیس بک نے بیان کیا کہ اب کرونا وائرس فیسبک کے ملازمین پر بھی اثر انداز ہو چکا ہے،جو شخص کرونا وائرس کا شکار ہوا تھا وہ وہ سنگاپور سے آیا تھاجسکے باعث لندن فیس بک کا آفس پیر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

عورت مارچ۔ شرمیلا فاروقی کا مارچ والوں کو خوبصورت مشورہ۔

کیا کرونا وائرس چین اور ایران کو ختم کرنے کیلئے امریکا کی چال ہے؟ ایرانی انقلابی سربراہ کے خیالات۔

تیل کی قیمتیں زمین پر آنے لگی،دنیا بھر میں سٹاک مارکیٹ میں مندی،کرونا وائرس آخر چاہتا کیا ہے؟

اس سے پہلے بھی کروناو ائرس کے پیش نظر جنوبی کوریا نے سام سنگ اور آئی فون کی کمپنیز کو بند کر دیا گیا تھاکیونکہ اس وائرس کی وجہ سے ان کمپنیز کے ملازمین بھی متاثر ہوئے تھے،کرونا وائرس کافی ہلاکتیں کروا چکا ہے،ابھی مزید بھی جاری ہیں۔

کرونا وائرس پر اگر قابو نہ پایا جا سکا تو یہ مزید بھی ہلاکتیں کروائے گا اور ای کامرس پر بری طرح اثرانداز ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here