ڈیم کیا ہوتے ہیں؟اور کسی ملک و قوم کی ترقی کیلئے کیوں ضروری ہوتے ہیں؟

0
35
What is Water storage machine

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان شدید آبی بحران کا شکار ہونے جا رہا ہے ،اور خدانخواستہ آج آپ پاکستان کو سر سبز و شاداب دیکھ رہے ہیں شاید آپ اسے بعد میں نہ دیکھ سکے،ہم سب اس ملک و قوم کے بیٹے ہیں اور اس ملک کا بوجھ ہم نے خود اٹھانا ہے۔اگر آج ہم ان درپیش مسائل کا حل نہیں نکالیں گے تو ہماری نسلیں نہ صرف دوسری قوموں سے پیچھے رہہ جائے گی بلکہ کھانے کی اشیاء کی بھی قلت ہو جائے گی۔

آپ کسی بھی سیاسی پارٹی کو سپورٹ کریں لیکن خدارا اپنے ملک و قوم کیساتھ مخلص رہیں کیونکہ غیرت مند قومیں ہمیشہ ایسا ہی کرتی آئی ہیں،آئیے جانتے ہیں کہ ڈیم کیا کام کرتے ہیں اور یہ ملک و قوم کیلئے کیوں ضروری ہیں۔

پانی کو زخیرہ کرنا

ڈیم کا پہلا مقصد پانی کو زخیرہ کرنا ہے،جسکی مدد سے دریاؤں اور نہروں کو متوازن کیا جاتا ہے تاکہ ضرورت کے وقت مطلوبہ جگہ کو پانی آسانی سے پہنچایا جا سکے،اسی سٹوریج شدہ پانی سے گھروں کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہےاور اسی کے زریعے یہی پانی فصلوں اور پودوں تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ ملک و قوم کیلئے کھانے کی اشیاء پیدا کی جا سکے۔

بجلی کی پیداوار

ہائیڈروپاور دنیا کی بجلی کا کم سے کم 5 واں حصہ فراہم کرتی ہے،اسی کی وجہ سے ہماری زرعی پیداوار کو بجلی ملتی ہے،ہماری صنعتوں کو بھی اسی کی وجہ سے نجلی فراہم کیجاتی ہے اور پھر ہمارے گھروں کو بھی بجلی فراہم کرنیکا ایک بہترین زریعہ ہے۔

سیلاب سے تحفظ

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہر سال ہماری اربوں روپے کی فصلیں اور زمین سیلاب کی نظر ہو جاتے ہیں،اس میں دشمن کو قصور وار ٹھہرانے کی بجائے ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنے چاہیئےکیونکہ دشمن تو ہمیں تقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع زائع نہیں ہونے دیتے،لہذا سیلاب سےبچنے کا بہترین حل ڈیمز ہی ہوتے ہیں۔

کچھ ڈیمز تو اسطرح سے تیار کیے جاتے ہیں کہ وہ سیلاب سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور اسکے علاوہ سیلابی پانی کو بھی ذخیرہ کرنے میں بھی ڈیمز ہماری مدد کرتے ہیں،یہ خاص قسم کے ڈیمز سیلاب سے 30 سے 40 فیصد تک تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اگر پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ جائے تو نہ صرف ہماری فصلیں،صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہو جائے گی بلکہ یہاں تک کہ شاید ہمیں پینے تک کیلئے پانی مشکل سے ملیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here