کرونا وائرس کارخ عرب کی طرف

0
16
Corona virus effected also Arab people

جیسا کہ ہم سب جاتے ہیں کہ اس وقت کروناو ائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن اب کرونا وائرس نے عرب کی جانب بھی اپنا رخ کر لیا ہے ۔

کویت سٹی :۔ کویت نے کرونا وائرس کو روکنے کیلئے اپنے ملک کی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں،اسکے ساتھ ساتھ کئی قسم کے دفاتر سکول اور کالجز بھی بند ہیں۔

کویتی حکام نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے کئی طرح کی پابندیاں بھی لگانا شروع کر دیا ہے کیونکہ کروناو ائرس اس وقت 122 ممالک میں پھیل چکا ہےلیکن اب چین نے اس خطرناک وائرس سے کافی حد تک قابو پا لیا ہے اور اب یہ وائرس چین کے بعد سب سے زیادہ اٹلی ،ایران میں پھیلا ہوا ہے،اسکے ساتھ ساتھ امریکا میں بھی یہ وائرس پھیلتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

کرونا وائرس سےبچنے کے لیے ہاتھ دوھونے کا درست طریقہ

دنیا کے مشہور ترین شہروں کے نام کیسے پڑے، پڑھیے اس رپورٹ میں

پاک فضائیہ کا ایف 16 اسلام آباد میں گر کر تباہ۔ویڈیو دیکھیں

کویت کی حکومت نے اب ریستوران ،قہوے والی جگہوں اور شاپنگ مالز میں آنے سے بھی روک دیا ہے، کویت کی بینک کی تمام برانچز 29 مارچ تک بند رہی گی لیکن عوام کی سہولت کیلئے بینک کو آن لائن سسٹم کر دیا گیا۔

کویت کی حکومت نے بیان کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہمارے ملک میں مزید 3 کیسز میں کروناو ائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اب کروناوا ئرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔

کویتی حکام کی جانب سے بیان کیا گیا ہے کہ جن 3 مریضوں میں کرونا وائرس کی شناخت ہوئی ہے ان میں سے ایک مصر سے آیا تھا ،دوسرا ایران اور تیسرا سوڈان کا رہنے والا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here