کروناو ائر س:۔ امریکانے یورپ سے رابطہ ختم کر دیا۔

0
22
Condation about corona in USA

کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے امریکی کے صدر ٹرمپ نے اپنے لوگوں کو یورپ کے سفر کرنے پر پابندی لگا دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہےاور اب بھی لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاررہا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق چین میں اب کروناو ائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن اب یہ وائرس دنیا کے 122 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

اسی وائرس کے پیش نظر امریکہ نے اپنے ملک کے لوگوں کو یورپ کے سفر پر 30 دن کی پابندی لگا دی ہےکیونکہ اب کروناوائرس امریکہ میں بھی پھیل چکا ہے اور اب تک 38 افراد اس وائرس کی وجہ سے اپنئ جان کی بازی ہار بیٹھے۔

      امریکی صدر کا بیان ہے کہ ہم اس وائرس سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اس وائرس کو شکست دی جائے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اب سیاسی صورتحال سے باز رہناہوگا اور ملکر اس وائرس سے نپٹنا ہوگا،انکا بیان ہے کہ یورپ نے چین سے آنیوالے لوگوں کی جانچ پڑتال نہیں کی ان میں کاہلی کا مظاہرہ کیا ،اسی وجہ سے یورپ میں کرونا وائرس زیادہ پھیلا۔

یہ بھی پڑھیئے۔

کروناوائر س:۔ امریکانے یورپ سے رابطہ ختم کر دیا۔

نواز شریف کا باہر جانا کیسا عمل ہے؟ اعتزاز احسن کے خیالات

اسرائیل کی رکن اسمبلی میں پہلی بار باحجاب مسلم خاتون

امریکی صدر نے اب سکولز کالجز پر پابندی لگا دی ہےاور یہ بھی کہا کہ کسی کی اگر طبیعت خراب ہے تو اسے چاہیئے وہ گھر رہیں۔

یہ بات واضح رہے کہ کروناو ائرس امریکا کی کئی ریاستوں میں پھیل چکا ہے جسکی وجہ سے اب امریکا کی کئی ریاستوں میں بھی ایمرجنسی لگائی ہوئی ہے۔

امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ روز 26 نئے کیسز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اسکے بعد امریکا میں کروناو ائرس کے مریضوں کی ٹوٹل تعداد 1327 ہو گئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here