نواز شریف کا باہر جانا کیسا عمل ہے؟ اعتزاز احسن کے خیالات

0
10
Atzaz Ahsan said about Nawaz Sharif

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے سابق اور نا ہل وزیراعظم اس وقت لندن کی گلیوں میں اپنا علاج کرواتے ہوئے پھر رہے ہیں اور انہیں کافی ٹائم گزر گیا ہے لیکن انکا علاج شروع نہ ہو سکا ۔

پیپلز پارٹی کے سینر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا باہر جانا عجیب ہے باقی قیدی بھی بیمار ہوتے ہیں انہوں نےتو کبھی شکایت نہیں کی،نواز شریف کا باہر جانا انوکھا ریلیف ہے۔

اعتزاز احسن نے اے آروائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بیان کیا کہ نواز شریف کا باہر جانا ایک طرح کا این آر او ہے،میاں صاحب اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ڈیل کر کے گئے ہیں،پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کیلئے کوئی این آر او نہیں مانگا ،انکا کیس صرف اسلام آباد سے کراچی میں منتقل کروایا گیا ہے،انکا مزید بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اپنا سارا پیسہ بچا گئے اور خؤد لندن چلےگئے اب وہاں جا کر وہ کہتے ہیں کہ میرے پاس مریم کو بھیجوں لیکن ان سب کی عمران خان کو کوئی خبر ہی نہیں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ وہی نواز شریف ہیں جو جیل سے سعودی عرب چلے گئے تھے اور اس کے بارے میں انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کو بھی کوئی خبر نہیں ہونے دی اور انہیں چھور کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

اسرائیل کی رکن اسمبلی میں پہلی بار باحجاب مسلم خاتون

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کاروائی ۔کتنی مالیت کی چینی پکڑی گئی۔

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کاروائی ۔کتنی مالیت کی چینی پکڑی گئی۔

اب بھی نواز شریف نے وہی کھیل کھیلااور اب نواز شریف اپنے قریبی ساتھیوں کو بنا بتائے لندن چلے گئے،این آر او بڑا معاہدہ ہوتا ہے۔

اعتزاز احسن نے مزید بتایا کہ نواز شریف اتنے بیمار نہیں تھے جتناانہیں بنایا گیا اور جب وہ ہسپتال گئے تو جہاز میں وہ فروٹ تھے جو مریض بندا کھا بھی نہیں سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here