کرونا وائرس سے بچنے کیلئے چند منفرد طریقے۔

0
72
How to protect yourself with corona virus

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کروناو ائرس نے اس وقت پوری دنیا میں تباہی مچا دی اور اب یہ دنیا کے 150 ممالک میں پھیل چکا ہے ،اس وقت کروناو ائرس سے بچنے کیلئے برطانوی ماہرین نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر 5 ہدایات پر عمل کیا جائے تواس وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

نمبر 1:۔  ہر افراد سے رابطہ منقطع

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے اپنے آپ کو سیلف آئسولیشن میں رکھا ہوا ہے ان سے اپیل ہے کہ جتنے  بھی شہری ہے انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنا تمام افراد سے تعلقات اس وقت ختم کر دیں۔

نمبر 2:۔  ہوا دار کھڑکی والے کمرے میں رہیں

برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ شہری ہوا دار کھڑکی والے کمرے میں رہیں کیونکہ کھڑکی سے قدرتی ہوا انسانوں کو ملتی گی جو کہ انسانوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

نمبر 3:۔فوڈ یا پھر کیسی بھی اشیاء کی ڈیلیوری میں محتاط رہیں

جب بھی آپکو کوئی چیز ڈیلیوری بوائے دینے آئے آپ اس سے کہے کہ وہ اس چیز کو زمین پر رکھ دیں ،آپ خود اس سے نہ لیں کیونکہ ہو سکتا ہے اس کے ہاتھ پر جراثیم ہو جو آپ کو بھی لگ سکتے ہیں اور جب وہ رکھ کر چلا جائے آپ اس کو احتیاط کیساتھ اٹھا لیں۔

نمبر 4:۔  واش روم کی صفائی:۔

ماہرین نے 5 ویں ہدایت یہ کی ہےکہ اپنے گھروں میں گندگی کے ڈھیر بالکل نہ لگنے دیں،اپنے گھر کی صفائی کا بے حد خیال رکھیں اور اپنے گھر کا واش روم کو تو بالکل صاف شفاف رکھیں،کیونکہ واش روم جراثیم کا گھڑھ ہوتا ہے۔

نمبر 5:۔پالتوں جانور نہ رکھیں:۔

ماہرین نے یہ ہدایت خاص طور پر ان لوگوں کو کی ہے جو لوگ جانوروں کو رکھنے کے بے حد شوکین ہوتے ہیں ،ان سے کہا کہ آپ ابھی کچھ عرصے کیلئے اپنے پالتو جانوروں کے قریب نہ جائے ،انہیں اپنے گھروں میں بھی نہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیئے۔

زمانہ قدیم کی ایسی سزائیں جنہیں سن کر آپکے رونگھٹے کھڑے ہو جائے گے

کیا کروناوائرس گرمی میں کم ہونا شروع ہو جائے گا؟

ماہرین نے بیان کیا کہ اگر ان ہدایات پر عمل کیا جائے تو اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here