کیا کروناوائرس گرمی میں کم ہونا شروع ہو جائے گا؟

0
36
Corona virus condition

اسلام آباد :۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے بیان کیا کہ یہ باتیں بے بنیاد ہیں کہ کرونا وائرس گرمی میں ختم ہو جائے گا،انہوں نے بیان کیا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہفتے کے دن کرونا وائرس کی سرح اموات میں کافی کمی ہوئی ہےلیکن ہمیں اس کے خطرے سے آگاہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی لوگوں سے سنا کہ گرمی میں یہ وائرس ختم ہو جائے گا لیکن یہ بات صرف من گھڑت ہے اور کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے۔

کیا کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی گئی؟

کیاامریکی صدرڈونلڈٹرمپ میں بھی کرونا وائرس پایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے احتیاط نہ کی،اور اس وائرس پر قابو بھی نہ پایا گیا تو یہ ہمیں خطرے سے دو چار کر سکتا ہے ،یہ وائرس پھر گرمی میں بھی برقرار رہے گا۔

آصف محمود کا بیان ہے کہ اس وائرس کو جراثیم ختم کرنیوالی ادویات سےہی ختم کیا جا سکتاہے،جس جس شخص کو یہ وائرس لاحق ہے یا اس سے ملاقات کرنیوالے آدمی کو قرنطنیہ میں رکھا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید بیان تھا کہ ہم ائیر پورٹ پر کافی سختی سے نگرانی کر رہے ہیں اور تمام مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہےاور ہم یہ سلسلہ تب تک جاری رکھے گے تب تک ہم اس پر قابو نہیں پا لیتے ۔

اب اس وائرس سے سب سے زیادہ اموات چین اور اسکے بعد اٹلی اور ایران میں ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here