پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

0
22
corona virus latest report of Pakistan

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعدادکافی بہتر ہے باقی ممالک کی نسبت کیونکہ اس وقت تک ٹوٹل افراد جو کہ اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں انکی تعداد 50 ہزار 056 تک پہنچ چکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار مریض اس خطرناک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں جو کہ پوری دنیا کے مریضوں سے تعداد کافی زیادہ ہیں کیونکہ اب تک دنیا کا کوئی بھی ایسا ملک نہیں ہے جو ایک ہی دن میں اپنے 10 ہزار مریض کو صحت یاب کر سکا ہے۔

کیا واقع لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن لگ رہا ہے، جا نیئے اصل بات

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ اس وقت کورونا وائرس نے پوری دنیا میں خوب تباہی پھیلا رکھی ہے اور اس وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کا نظام درہم برہم رہ چکا ہے اور اس وائرس نے امریکا جیسی سپر پاور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ساتھ ہی پوری دنیا اس وائرس سے بڑی طرح متاثر ہو کر رہہ گئی ہے،کورونا وائرس اب بھارت میں بھی خوب تباہی پھیلا رہا ہے اور بھارت میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

قرضوں کے حوالے سے چین اور سعودی عرب بھی پاکستان کی مدد کو آگئے

اموات کی تعداد

اس وقت پاکستان میں اموات کی تعداد کافی زیادہ ہے اور اس وقت ہمیں سب سے زیادہ ضرورت احتیاط کی ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2ہزار 551 ہو چکی ہے۔

آرمی چیف کا شہباز شریف اور شیخ رشید کو فون،وجہ جانیئے

پاکستان میں اس وائرس سے شکست کھانے والوں کی تعداد 2551 ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 افراد اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں،اور یہ ایک ہی دن میں ریکارڈ اموات ہیں۔

متاثرہ افراد کی تعداد

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک  لاکھ سے تجاوز ہو چکی ہے اور کل متاثرہ افراد کی تعداد ایک  لاکھ 32 ہزار 400تک پہنچ چکی ہے اوراس وقت سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں سے پاکستان کا صوبہ سندھ آگے ہے،بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 6472 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here