کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی موجودہ اور تازہ ترین صورتحال

0
15
Can corona again effected a man. Nazaria.pk

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعدادکافی بہتر ہے باقی ممالک کی نسبت کیونکہ اس وقت تک ٹوٹل افراد جو کہ اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں انکی تعداد ایک لاکھ  4 ہزار 600  تک پہنچ چکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار سے زائد مریض اس خطرناک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔

اموات کی تعداد

اس وقت پاکستان میں اموات کی تعداد کافی زیادہ ہے اور اس وقت ہمیں سب سے زیادہ ضرورت احتیاط کی ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4ہزار 473  ہو چکی ہے۔

پاکستان میں اس وائرس سے شکست کھانے والوں کی تعداد4474  ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہیں۔

پی آئی اے کو یورپی ممالک کے بعد ایک اور ملک میں پابندی کا سامنا

متاثرہ افراد کی تعداد

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک  لاکھ سے تجاوز ہو چکی ہے اور کل متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ چکی ہے اوراس وقت سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں سے پاکستان کا صوبہ سندھ آگے ہے،بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 4335 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ کورونا وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں خوب تباہی پھیلارکھی ہے اور اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے زائد تک  پہنچ چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here