دنیا کے تمام ممالک کے کورونا وائرس کے کیسز کی رپورٹ جانییے

0
8
corona in whole the world latest report. nazaria.pk

اس وقت اس خطرناک وائرس نے دنیا کے 212 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وائرس کیوجہ سے اب تک 3 لاکھ افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن جواس وائرس سے متاثر ہیں انکی تعداد دنیا میں 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس وائرس کیوجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور اس وائرس کیوجہ سے اب تک 14 لاکھ افراد خوش نصیب ہیں جو کہ اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت کورونا وائرس سے سب سےزیادہ متاثر ہونے والا ملک جو ہے وہ امریکا ہے امریکا میں اب تک اموات 79 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں اور اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 13 لاکھ سے زائد ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نیا طریقہ شروع۔جانیئے

کیا کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کو غسل دیا جاسکتا ہے؟نیا تحقیق

اموات کی شرح سے بات کیجائے تو برطانیہ اس وقت دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں اور برطانیہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 630 ہے اور اس وائرس کیوجہ سے ٹوٹل اموات کی تعداد 31ہزار 300 تک پہنچ چکی ہے لیکن دنیا کا پہلا ملک برطانیہ ہے جس نے اب تک اس وائرس کو شکست دینے والوں کا ڈیٹا ہی منظرعام نہیں کیا۔

یورپی ممالک کی بات کیجائے تو اس میں اٹلی ہے جہاں پر اس وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اٹلی میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کے آگے بے بس ہو کر اپنی جان کی بازی ہار چکے ہی

بھارت میں کورونا وائرس کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ

اس وائرس سے اسپین اور فرانس بھی کافی متاثر ہو رہے ہیں اور اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 26ہزار 300 ہے اور کیسز کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار ہے۔

اسکے ساتھ ساتھ برازیل میں بھی اس وائرس کی وجہ سے تباہیاں تیزی سے جاری ہیں اب تک وہاں پر 10 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے۔

بیلجیئم میں 8,521 مریض، جرمنی میں وائرس سے 7,510 مریض، ایران میں 6,541 مریض، نیدرلینڈز میں 5,359 افراد، چین میں 4,633 ،گزشتہ 24 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے، کینیڈا میں 4,569، ترکی میں 3,689، سوئیڈن میں 3,175، میکسیکو میں 3,160، انڈیا میں 1,985، سوئٹزرلینڈ میں 1,823، روس میں 1,723، پیرو میں 1,714، ایکواڈور میں 1,704، آئرلینڈ میں 1,429، پرتگال میں 1,114، اور اسرائیل میں 245 کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here