اس ماہ مقدس مہینے میں کیا چیز استعمال کیجائے جس سے پیاس کی شدت کم ہوں!جانیئے

0
9
Ramadan Kareem uses things that reduces thirst. nazaria.pk

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ان دنوں ہمارا ماہ مقدش رمضان کریم زورو شوق سے جاری ہے اور ان دنوں تمام مسلمان روزے رکھتے ہیں لیکن اس روزے داروں کیلئے اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

گرمیوں کے موسم میں سب سے اول کام یہ سمجھا جاتا ہے کہ کوئی ایسی چیز استعمال کیجائے جس سے پیاس کی شدت بہت ہی کم ہواور یہ مسئلہ مرد و خواتین دونوں کیلئے ہے کیونکہ مرد دن میں باہر اپنے کام پر جاتا ہے اور خواتین اپنے اپنے گھروں میں افطاری کا بندوبست کرتی ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے بارے میں اظہار خیال۔ویڈیودیکھئے

عرب ممالک نے کورونا وائرس کاعلاج دریافت کر لیا۔تفصیلات اس رپورٹ میں

ماہرین کاکہنا ہے کہ زیادہ محنت اور زیادہ گرمی کیوجہ سے ہی پسینے کا اخراج ہوتا ہے جس سے پانی کی کمی لاحق ہوتی ہے جسم میں اور اس وجہ سے روزے دار کو پیاس بھی جلدی لگ سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے اور اسکے ساتھ ساتھ وہ کسی نا کسی بیماری میں بھی مبتلا ہیں مثلا امراض قلب،زیابطیس وغیرہ تو انکا جسم کافی کمزور ہوتا ہے،ان افراد میں گرمی کا اثر کافی جلدی ہوسکتا ہے اسی لئے ان افراد کو اپنی احتیاط لازمی کرنی چاہیئے۔

پورے دن میں پانی کی کمی سے بچاؤ کیلئے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ اسکی غذائیں کیسی ہیں اور وہ سحر و افطار میں ایسی کونسی غذاؤں کا استعمال کریں جس سے اسکو پیاس کم لگے تو اسکے لئے سب سے ضروری ہے کہ سحری میں زیادہ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے پرہیز کریں اور سحری ٹائم کسی بھی قسم کا مشروب پینے سے گریز کریں اور خاص طور پر کولڈ ڈرنکس سے تو بہت ہی دورر ہیں۔

سحری کے دوران کچی لسی میں تھوری سی الائچی کا پاؤڈر ڈال کر پی جائے اس سے آپ کو پیاس کی شدت کافی حد تک کم محسوس ہوگی،اسکے ساتھ ساتھ ان افراد کو چاہیئے جنہوں نے روزہ رکھنا ہو تو وہ سحری کے دوران 4 سے 5 گلاس پانی ضرور پیے تاکہ انکا جسم میں پانی کی کمی نا ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here