پاکستان میں مزید مریض کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔جانیئے تفصیلات

0
11
Corona virus in Pakistan. Nazaria.pk

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ اس وقت کورونا وائرس نے پوری دنیا میں خوب تباہی پھیلا رکھی ہے اور اس وائرس کی وجہ سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں اور لاکھوں  افراد اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی بیٹھے ہیں۔

اس وائرس کی وجہ پوری دنیا کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے پوری دنیا کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے اور اس وائرس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں،لیکن پاکستان میں وزیراعظم عمران خان نے غریب خاندانوں کے بارے میں سوچتے ہوئے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے کہ انہوں نے 4 دن لاک ڈاؤن ختم اور 3 دن لاک ڈاؤن جاری رہیگا۔

کیا کورونا وائرس بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے؟نئی تحقیق

ارطغرل غازی کی 10 اقساط نے ہی میرے پاس تم ہوں ڈرامے کا ریکارڈ ریزہ ریزہ کر دیا۔

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے شکست دینے میں کافی لوگ کامیاب ہو چکے ہیں اور کافی مریضوں کی حالت بہتری کیجانب گامزن ہے،پاکستان میں اس وائرس کو شکست دینے میں 12 ہزار سے زائد افراد کامیاب ہو چکے ہیں اس وقت پاکستان میں اس وائرس کو شکست دینے والوں کی ٹوٹل تعداد 12 ہزار600 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تو کافی زیادہ بڑھ چکی ہے لیکن کورونا ٹیسٹنگ کٹس میں بھی مسئلہ ہو سکتاہے کیونکہ زیادہ تر افراد نے اپنا ٹیسٹ ایک لیبارٹری کے بجائے 2 جگہ سے کروایا تو انکا ٹیسٹ ایک جگہ منفی تو دوسری جگہ مثبت آیا ہے۔

حتہ کہ تنزانیہ میں بھی یہ مسئلہ درپیش ہوا تو وہاں کےصدر نے اس بارے میں تحقیقات کرنے کا حکم بھی دیدیا۔

پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور متاثرہ افراد کی ٹوٹل تعداد 43 ہزار ہے۔

پاکستان میں اس وائرس کیوجہ سے اپنی جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 940 ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here