جرمن چانسلر کا کرونا وائرس کے بارے میں حیران کن اعلان

0
26
German chansler said about coroana virus

کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے،اس وائرس کی ویکسین بنانے  میں بھی 13 سے 14 ماہ لگ سکتے ہیں لیکن چینی حکومت نے کہا ہے کہ ہم اس وائرس کو جون تک شکست دے دیں گے۔

اسکے ساتھ ساتھ جرمنی کے چانسلر انجیلا مرکل نے بیان کیا کہ اگر اس وائرس پر قابو نہ پایا گیا تو ہمارے ملک کی 70 فیصد آبادی اس وائرس سے متاثر ہو سکتی ہےلیکن ہم اس وائرس پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

جرمنی میڈیا کے مطابق انجیلا مرکل نے بیان کیا کہ ہم نے اپنے بجٹ میں کرونا وائرس سے نپٹنے کیلئے مخصوص رقم رکھی ہے اورہمیں امید ہے کہ ہم اس وائرس پر قابو پا لیں گے،انکا مزید کہنا تھا کہ ہم کرونا وائرس کے حوالے سے اور قرضہ لینے کے حامی نہیں،کیونکہ ایسا کرنا بہت خطرناک ہوگالیکن ہم اپنے سارے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک ہم نے اسکی ویکسین بھی متعارف نہیں کروائی اگر اسکی ویکسین نا بنائی گئی تو ہمارے ملک جرمنی کی 70 فیصد آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ اس وائرس کیوجہ سے جرمنی میں 3 اموات ہو چکی ہےلیکن کیسز میں کافی حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور اب اس وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 1ہزار567 تک پہنچ چکی ہے اسکے ساتھ ساتھ ایک رکن پارلیمنٹ کو بھی کروناو ائرس  لاحق ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here