کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مرنیوالوں کی تعداد اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد ۔جانیئے اس رپورٹ میں

0
10
corona in the whole world

کرونا وائرس سے اس وقت پوری دنیا میں تباہی پھیلا دی ہےاور اب یہ دنیا کے ہر ممالک میں پھیل چکا ہےاور یہ ہر جگہ ہر ملک میں تباہی پھیلاتا ہوا پھر رہا ہے۔

دنیا بھر میں اس وائرس کی وجہ سے مرنیوالوں کی تعداد 23 ہزار سے بھی اوپر کیطرف آچکی ہے اور سب زیادہ اموات اس وقت یورپین ممالک میں ہوئی ہے ان ممالک میں اس خطرناک وائرس کی وجہ سے اب تک مرنیوالوں کی تعداد 15 ہزار سے بھی کراس کر چکی ہے،اس وقت سب سے زیادہ اموات ان یورپین ممالک میں ہوئی ہیں۔

اٹلی،جرمنی،فرانس اور اسکے ساتھ ساتھ باقی ممالک بھی اس وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں اب مرنیوالوں کی تعداد میں ایک دم اضافہ ہونے لگا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اب تک 1 لاکھ 22 ہزار  245 تک پہنچ چکی ہے،اور روز کی بنیاد میں متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

سندھ کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کتنی جگہ ہے؟سعید غنی نے سب بتا دیا۔

امریکا کا پاکستان کی مزید امداد کرنے کا اعلان۔ اور عہد بھی کیا۔

آسٹریلوی کرکٹ کوچ کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی پیشگوئی۔

کرونا وائرس اب تک امریکا میں بھی خوب تباہی پھیلارہا ہے اب تک امریکا میں مرنیوالوں کی تعداد ایک ہزار 32 تک پہنچ چکی ہے اور تو اور امریکا میں کرونا وائرس سے اتنے  افراد متاثر ہیں کہ اب انکے ہسپتالوں میں بھی جگہ کم پڑنے لی ہے،انہوں نے اب مردوں کو رکھنے کیلئے ایک عارضی طور پر مردہ خانہ بھی تیار کر لیا ہے اور امریکن حکومت نے اس وائرس کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

اسکے ساتھ ساتھ ایران میں اب تک 2077 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ترکی میں 59،اور سعودی عرب میں 2 مریض اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

انڈیا میں اب تک اس وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد 16 ہے اور پاکستان میں اب تک 9 لوگ اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here