سندھ کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کتنی جگہ ہے؟سعید غنی نے سب بتا دیا۔

0
7
Saeed GFhni said about patient of corona virus in the province of Sindh

کراچی:۔ وزیر تعلیم سندھ کراچی کا کہنا ہے کہ ہماری صوبائی حکومت نے کرونا وائرس سے نپٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کر لئے ہیں،اور ہم نے اتنی گنجائش بنائی ہے کہ ہمارے ہسپتالوں میں اب 30 ہزار تک مریض آ سکتے ہیں انکا کہنا تھا کہ اگر لوگ ہمارے ساتھ ملکر کام کریں اور صرف اپنے گھروں میں رہے تو ہمیں امید ہے کہ ہم اس وائرس پر قابوپانے کی کوشش میں کامیاب ہو جائے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوگا تو وائرس ختم ہو جائے گا لاک ڈاؤن تو ہم نے اس لئے کیا ہے کہ تا کہ ہم اس وائرس سے نپٹ سکے۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کچھ دن پہلے سعید غنی کو بھی کرونا وائرس کا مرض لاحق ہو گیا تھا لیکن ابھی تک ان میں اس مرض کی کوئی علامات سامنے نہیں آئی،میں اس وقت اپنے گھر کے آئسولیشن میں ہو اور میں نے تمام گھر والوں کے ٹیسٹ کروائے اسکے ساتھ ساتھ جو جو لوگ گھر میں کام کرتے تھے انکے بھی ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سب کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

امریکا کا پاکستان کی مزید امداد کرنے کا اعلان۔ اور عہد بھی کیا۔

آسٹریلوی کرکٹ کوچ کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی پیشگوئی۔

انہوں نے اپنی حکومت کے بارے میں بھی کہا کہ اس وقت سندھ حکومت صرف کورونا وائرس سے ہی جنگ لڑ رہی ہے اور اس وقت باقی تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں 26 فروری کو ہی پہلا کیس رپورٹ کرونا وائرس کا سامنے آیا تھا جو ایران سے آیا تھا،اور اب بھی پاکستان میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو ایران سے سفر کر کے آئے تھے اور ان میں کرونا وائرس کی تصدیق بھی ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here