کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بہترین اضافہ

0
16
Ending Date Of Corona Virus. Nazaria.pk

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعدادکافی بہتر ہے باقی ممالک کی نسبت کیونکہ اس وقت تک ٹوٹل افراد جو کہ اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں انکی تعداد 95 ہزار 500 تک پہنچ چکی ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار سے زائد مریض اس خطرناک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں جوکہ کافی اچھی بات ہے۔

اموات کی تعداد

اس وقت پاکستان میں اموات کی تعداد کافی زیادہ ہے اور اس وقت ہمیں سب سے زیادہ ضرورت احتیاط کی ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4ہزار167 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں اس وائرس سے شکست کھانے والوں کی تعداد3962  ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 افراد اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہیں۔

متاثرہ افراد کی تعداد

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک  لاکھ سے تجاوز ہو چکی ہے اور کل متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار تک پہنچ چکی ہے اوراس وقت سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں سے پاکستان کا صوبہ سندھ آگے ہے،بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 3505 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ کورونا وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں خوب تباہی پھیلارکھی ہے اور اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here