پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے زبردست خوشخبری

0
36
corona virus latest report of Pakistan

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعدادکافی بہتر ہے باقی ممالک کی نسبت کیونکہ اس وقت تک ٹوٹل افراد جو کہ اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں انکی تعداد ایک لاکھ 500 تک پہنچ چکی ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار سے زائد مریض اس خطرناک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں جوکہ کافی اچھی بات ہے۔

اموات کی تعداد

اس وقت پاکستان میں اموات کی تعداد کافی زیادہ ہے اور اس وقت ہمیں سب سے زیادہ ضرورت احتیاط کی ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4ہزار 395  ہو چکی ہے۔

پاکستان میں اس وائرس سے شکست کھانے والوں کی تعداد4395  ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 91 افراد اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہیں۔

متاثرہ افراد کی تعداد

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک  لاکھ سے تجاوز ہو چکی ہے اور کل متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ چکی ہے اوراس وقت سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں سے پاکستان کا صوبہ سندھ آگے ہے،بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں 4205 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ کورونا وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں خوب تباہی پھیلارکھی ہے اور اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے زائد تک  پہنچ چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here