دبئی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صورتحال

0
8
Condition of corona virus in UAE

اس وقت کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یہ متحدہ عرب امارات میں بھی پھیلا ہوا ہے لیکن وہاں پر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح کافی حد تک زیادہ ہے ،کرونا وائرس سے دبئی کے 52 مریض تندرست ہوگئے اور اپنے اپنے گھروں کو روانہ کر دئے گئے۔

دبئی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 333 تک پہنچ چکی ہے، اور ایک روز میں 85 کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا،اسکے ساتھ ساتھ اچھی بات یہ ہے کہ دبئی میں 53 مریضوں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے جنکی رپورٹ اب منفی میں آئی ہے اور وہ اب صحتیاب ہو چکے ہیں دبئی میں صحتیابی کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو خوش آئند ہے۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کا بیان ہے کہ زیادہ تر کرونا وائرس سے متاثرہ افراد ایران سے واپس آئے تھے ۔

عرب میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں کرونا وائرس سے 2 افراد لقمہ اجرا بنے اور ان میں سے ایک کا تعلق عرب سے تھا اور دوسرا کسی ایشائی ملک کا رہنے والا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here