پاکستان کے تمام صوبوں سے کتنے افراد نے کروناوائرس کو چیک کروانے کے لیے ٹیسٹ کروائے؟

0
5
Corona virus in Pakistan

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرونا وائرس اس وقت پوری دنیاکو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہےاور پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں،اس بنا پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت ایک اجلاس ہواجس میں وزیربلدیات، مشیرقانون اور چیف سیکریٹری نےاپنی شرکت کو یقینی بنایا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق جو اجلاس سندھ کے وزیر اعلی کی زیر صدارت ہوا اس میں کورکمانڈر کراچی اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سمیت آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری داخلہ بھی شامل ہوئے

کراچی میں ہونیوالے اجلاس میں سیکریٹری صحت، کمشنرکراچی، ایڈیشنل آئی جی، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ایئرپورٹ، سی اےاے، ایف آئی اے اور آغاخان اسپتال کے ڈاکٹر فیصل نے بھی شریک ہوئے ،اس موقع پر تمام افراد کو کرونا وائرس کے بارے میں بتایا گیاکہ ایران سے جو زائرین واپس آئے انکی انکی تعداد 2355 ہے ،ان میں سے پچھلے 14 دنوں میں 1478 لوگ ایران سے واپس آئے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

رابی پیر زادہ نے ”میرا جسم میری مرضی” نعرے کو درست بنا کر کیا نیا نعرہ لگایا۔

ایرانی صدر کا کرونا وائرس کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف

اٹلی حکومت نےکرونا وائرس سے بچنے کیلئے انوکھی پابندی لگا دی۔

بریف کے مطابق 479 زائرین کو اب ان کے گھروں میں رکھا گیا ہے اور اب تک 2245 لوگ ٹریس ہو چکے ہیں لیکن باقی 110 افراد ٹریس ہو رہے ہیں اور جو افراد ابھی تک ٹریس نہیں ہوئے انکی تعداد 109 ہے،انکا تعلق کراچی سے ہے۔

اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلی نے بتایا کہ آج کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا جس پر ہمیں کافی شک تھا اسکی رپورٹ منفی آئی ہے لیکن ابھی 2 کی رپورٹ آنا باقی ہے،عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سندھ حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم سندھ حکومت کی ہر طرح کی مدد کوہو تیار ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس کے ہم نے 75 ٹیسٹ کیے، اسلام آباد میں59، کے پی میں 24ٹیسٹ کئےگئے۔ بلوچستان میں 8، آزادکشمیر میں 3، گلگت بلتستان میں 14ٹیسٹ ہوئےہیں اب تک۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here