برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صورتحال۔

0
8
Corona in Pakistan Nazaria.pk

مانچسٹر:۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مریض بہت کم ہی صحتیاب ہورہے ہیں انگلینڈ میں صحتیابی کی شرح انتہائی کم ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے سے برطانیہ میں کورونا کا ایک بھی مریض تندرست نہ ہو سکا،مریض بہت ہی کم تعداد میں ٹھیک ہو رہے ہیں کورونا کی وبا سے،برطانیہ میں 60 ہزار مریضوں میں سے اب تک صرف 135 افراد ہی صحتیاب ہو سکے ہیں اور 1500 افراد کی حالت ابھی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

بھارت کی پھر ایک بار پھر فضائی خلاف ورزی

کورونا وائرس کا 72 گھنٹوں میں علاج دریافت۔ تفصیل جانیئے۔

اسکے ساتھ ساتھ انگلینڈ میں کورونا کی وجہ سے اموات بھی تیزی سے جاری ہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 938 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں،اسکے ساتھ ساتھ برطانیہ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کم رفتار سے کیے جا رہےہیں جبکہ برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہم روزانہ ایک لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرے گے لیکن وہاں اب ٹیسٹ کی شرح بھی 12 ہزار سے تجاوز نہ کر سکی۔

اس وقت تک کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 7 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اب تک 60 ہزار سے زائد ہو چکی ہے،برطانیہ میں صورتحال یہ ہے کہ وہاں اب مرنیوالوں کی لاشیں اس جگہ رکھی جا رہی ہیں جو مردہ گھر ابھی تعمیر بھی نہ ہو سکا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here