جسم کے بظاہر فالتو نظر آنے والے حصوں کا مقصد کیا ہے۔ جانیئے

0
82
Interesting facts about our extra part of our body. Nazaria.pk

اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے فضیلت کا درجہ دیا ہے اور انسان کو ہی اشرف المخلوقات کا درجہ بھی انسان کو ملا ہے،اسکا مطلب ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوقات میں سب سے اعلی درجہ رکھتے ہیں۔

آج ہم آپکو بتایں گے کہ انسان کے اضافی جسم کے حصے جس میں سے آئی بروز ،پلکیں یا ناک کے بال ہونے کا مقصد کیا ہے جسے جان کر آپ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں گے،اور آپ یہ بات ضرور کہیں گے کہ ہمارے پیارے خدا اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی چیز بے مقصد نہیں بنائی۔

Uvula

9 Swollen Uvula (Uvulitis) Causes - Why Is My Uvula Swollen?

یویولا کے بارے میں کئی طرح کی تھیوریز بتائی جاتی ہیں لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یویولا انسان کو بولنے میں اپنا ہم کردار ادا کرتا ہےاور کئی طرح کی آوازیں نکالنے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے،اسکے علاوہ یویولا ہمارے منہ میں تھوک پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہیویولا ہمارے منہ میں تھوک پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Tonsils

آپ میں سے کئی لوگوں نے ٹونسلز کا نام کافی بار سنا ہوگامگر کیا آپ جانتے ہیں کہ تونسلز کیا ہوتے ہیں۔

Holes in tonsils: Causes, symptoms, and treatment

ٹونسلز ہمارے گلے کے آخری حصے میں پائے جاتے ہیں انکا فنکشن بہت ہی اہم ہے اسکا فنکشن ہے کہ یہ ہمارے جسم میں پیدا ہونیوالے جرمز کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں اور ٹونلسز جرمز کو ہمارے پھیپروں تک جانے سے بچاتے ہیں لیکن ٹونسلز خود بھی انفیکشز کی وجہ سے سوجن کا شکار ہو جاتے ہیں اور اگر یہ سوج جائے تو اسکا باقاعدہ طور پر علاج بہت ہی ضروری ہو جاتا ہے۔

Eyebrows

How to get thicker eyebrows naturally fast | 4 ways to grow ...

اصل میں ہمارے آئی بروز ہمارے چہرے کے تاثرات کو ظاہر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن انکا اصل میں مقصد یہ ہے یہ ہمارا پسینہ ہماری آنکھوں تک روکنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

Eyelashes

ہماری آئی لیشز یعنی پلکیں گردوغبار تک جانے کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہیں جیسا کہ ابھی آپکو بتایا ہے کہ آئی بروز کا مقصد بھی آنکھوں کو پسینے سے بچانا ہے ویسے ہی پلکیں بھی آنکھوں کو بیرونی گردوغبار سے روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Head hair

Does an Itchy Scalp Equal Hair Growth? | NaturallyCurly.com

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں کا سخت موسم ہمارے بالوں کو کمزور کر دیتا ہےیہاں تک کہ یہ آہستہ آہستہ ہمارے بالوں کو بھی ختم کر دیتا ہے،ماہرین کا بیان ہے کہ سورج کی گرم روشنی کو ہمارے بال روکتے ہیں اور اس گرمی کو ہمارے سر تک پہنچتے ہی بہت کم کر دیتے ہیں۔

اسطرح بال ہمارے سر کو ٹھنڈا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،اگر انسان کے سر پر سورج کی روشنی ڈائریکٹ پر جائے تو انسان کئی طرح کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

Armpit hair

Underarm Hair Of Men Stock Photo, Picture And Royalty Free Image ...

بغل کے بالوں کے بارے  میں ہم یہ سوچتے ہیں کہ جیسے انکا کوئی مقصد ہی نہیں اور ہم انہیں بے مقصد سمجھتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے بغلوں میں پیدا ہونیلوالا پسینہ ہمارے جسم کی پوری بدبو کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،لیکن یہ بال جب حد سے زیادہ بڑھ جائے تو یہ خود ہی سمیل پیدا کرنے لگتے ہیں اس لئے اسکو وقفے وقفے سے کاٹنا بھی ایک بہترین حل ہے۔

Pubic hair

ہمارے پیوبک ہیئر کے بالوں کا مقصد بھی وہی ہوتا ہے جو ہمارےبغل بالوں کا ہوتا ہےاس جگہ بھی وہی گلینڈز ہوتے ہیں جو ہمارے بغلوں میں ہوتے ہیں اور یہ بال غیر ضروری جرمز کو مارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر انکا زیادہ بڑھ جانا بھی بدبو کو بڑھا دیتا ہےاسی لیئے انکو وقت سے کاٹنا بھی انتہایہ ضروری ہوتا ہے۔

Nose hair

Ingrown Hair in Nose Symptoms, Infection, Pimple, Pictures & Treatment

ناک کے بال بھی کسی فلٹر سے کم درجہ نہیں رکھتے،ہوا  میں موجود بیکٹریا ہمارے ناک کے زریعے ہمارے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں،مگر ہمارے ناک کے بال ہمارے جسم میں گردو غبار کے داخل ہونے سے روک لیتے ہیں اور انکے زریعے ہمارے جسم میں صرف صاف ہوا ہی داخل ہوتی ہےڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپکے بال آپکے ناک سے باہر آنے لگے تو انہیں تھورا سا کاٹ لینا چاہیئے لیکن انہیں جڑ سے بالکل نہیں کاٹنا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here