کیا آپ کے علم میں یہ ہے کہ یوٹیوب نے سال 2019 میں کتنے پیسے کمایے؟

0
19
Govt of Pakistan decides about YouTube Channels

مشہور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب سے آجکل ہر شخص واقف ہے ۔  اور ایک معمولی آدمی کے پاس یوٹیوب صرف ایک ویڈیوز دیکھنے کا ایک زریعہ ہے لیکن ان ویڈیوز سے یوٹیوب کی ویب سائٹ کتنا پیسہ کماتی ہے اسکا علم شاید آپکے پاس نہیں ۔

یوٹیوب کی آمدنی پہلی مرتبہ منضرعام پر آئی ہے  اور پہلی دفعہ یوٹیوب اور گوگل کی اپنی بڑی کمپنی ایلفا بیٹ نے اپنے حساب کی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق  یوٹیوب اور گوگل کی بڑی کمپنی ایلفابیٹ  کی جانب سے اپنے حساب کی پہلی رپورٹ  بتائی ہیں کہ جس میں اس کی چھوٹی کمپنی  یوٹیوب نے پچھلے سال 15 ارب ڈالر  اور پاکستانی حساب سے تقریبا (تقریباً 23 کھرب 16 ارب 75 کروڑ) سے زیادہ پاکستانی روپے کمائے ہیں ۔

ایلفابیٹ نے بتایا کہ سال 2019 میں ہونے والی کمائی2018سے  تقریبا 4 ارب ڈالر ہوئی ہے ۔ اور اسکا مطلب ہے کہ اسکا مطلب یہ ہوا کہ یوٹیوب اس سال ٹوٹل 25 فیصد (25٪) سے زیادہ کی کمائی کی۔

ایلفا بیٹ کمپنی کے مطابق یوٹیوب نے سال 2017 میں 8 ارب 10 کروڑ ڈالر اور  پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 10 کھرب 51 ارب کمائے   جبکہ سال 2018 میں یہی کمائی 11 ارب اور 20 کروڑ ڈالر  اور یہی پاکستانی کرنسی کے مطابق 17 کھرب 29 ارب اور 84 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد  کی کمائی ہوئی۔

یوٹیوب کی اس کمائی نے ٹی وی سروس اور ریونیو اسٹریم کی کمائی ابھی تک شامل نہیں کی اور اس بیان سے کمپنی کے (سی ۔ای۔ او ۔)سندر پچائی  نے بیان کیا ہے کہ اس کے زریعے یوٹیوب اور اس کمپنی کو سال 2019 میں اضافی تین ارب ڈالر  اور یہ 3 ارب ڈالر پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریبا 4 کھرب 63 ارب  بنتے ہیں ۔ اور اتنی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

اور یہ کہ گوگل نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کیا کہ اس نے پچھلے سال   کلاؤڈ سروس کی مدد سے تقریبا 8 ارب ڈالر اور پاکستانی کرنسی کے مطابق 13 کھرب  74 ارب پاکستانی روپے کمائے تھے۔  اور اسطرح سے کلاؤڈ سروس نے سال 2018 میں 580 کروڑ رڈالر کمائے ۔ اور یہ پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریبا 900 ارب روپے کمائے ۔

مزید یہ کہ یوٹیوب سے حاصل ہونیوالی کمائی کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوب کے چیف فنانشل آفیسر روتھ پوریٹ کا بیان ہے کہ گوگل اپنی ساری آمدنی خود نہیں رکھتا بلکہ وہ اسکا زیادہ کمائی تر مواد تیار کرنے والوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔

اور ہم آپ کو آخر میں یہ بتائے گے کہ گوگل کی رپورٹ کے مطابق اسکی کمائی کا ٹوٹل اندازہ 46ارب 94 کروڑ ڈالر مطلب کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق  تقریبا  72 کھرب اور 16 ارب روپے سے کافی زیادہ رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here