کرونا وائرس کے سامنے اٹلی بھی بے بس۔ہلاکتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

0
13
Corona Virus effected in Italy many dead people

کرونا وائرس کے سامنے اٹلی بھی بے بس! اس خطرناک وائرس کی وجہ سے اٹلی اب دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن چکا ہےاور اٹلی میں ایک دن کے درمیان 36 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو کہ اٹلی کیلئے بہت ہی خطرناک صورتحال ہے،اٹلی میں اب تک مرنیوالوں کی تعداد 631 تک پہنچ چکی ہے۔

بیرون ملک میڈیا کے مطابق اطالوی سول پروٹیکشن ایجنسی نے بیان کیا ہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس کی تعداد اب 168 سے زیادہ ہو کر 631 تک پہنچ چکی ہے ،اس وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں میں 36 فیصد اضافہ دیکھنے کو نظر آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے۔

کیا کرونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں مزید پی ایس ایل فائیو کے میچز نہیں ہونگے۔

کرونا وائرس بھارت میں بھی پہنچ گیا؟

کیا ہمایوں سعید کو بھی خلیل الرحمان قمر سے شکایت ہے؟

ایجنسی کے بیان کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں یہ کافی حد تک اضافہ ہےکیونکہ یورپ میں اٹلی وہ واحد ملک ہے جس میں کروناو ائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،اب تک 10.7 فیصد کے اضافے کے تحت یہ تعداد 10 ہزار 149 تک تھی لیکن جب پہلے اعداد و شمار کیا گیا تب یہ تعداد 9 ہزار 172 تھی۔

اطالوی ایجنسی کے سربراہ نےبیان کیا کہ متاثرہ افراد میں سے 1004 افراد اب تک مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں لیکن 877 افراد کو ابھی بھی انتہائی خطرناک حالت میں ہسپتال رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here