پاکستان کے بعد سعویہ عرب بھی ٹڈی دل کا شکار- حیرت انگیز ویڈیو انٹرنیٹ پر

0
32

پاکستان کے مختلف شہر اس وقت وقفے وقفے سے ٹدی دل کے نشانے پر آتے نظر آ رہے ہیں مگر یہ ویڈیو ہے سعودی عرب کے ایک شہر نجران کی جہاں ان گنت ٹڈیوں نے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔

ویڈیو میں ٹڈیوں کو ایک درخت سے لگے ہوۓ دیکھا جا سکتا ہے جنہیں ایک شخص کھرپے کی مدد سے درخت سےانہیں الگ کرنےکی کوشش کر رہا ہے

شہر نجران کی بلدیہ کمیٹی نے اس وقت شہر کی گلیوں میں کیڑے مار اسپرے کا استعمال شروع کر دیا ہے

سعودی عرب کے وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصے مذید 2 ماہ تک اس مسلے کا شکار رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئ شخص بھی ٹڈیوں کو نہ کھاۓ کیوں کہ ان پر زہرکے اسپرے کیے گۓ ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here